جمعہ, فروری 27, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

ہندوستان نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 23, 2022
in کھیل ایکسپریس
0
ہندوستان نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آئی سی سی ٹی20۔ ورلڈ کپ 2022 میں وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی شاندار کارکردگی

میلبورن(یو این آئی): ہندوستان نے آئی سی سی ٹی20۔ ورلڈ کپ 2022 میں چیس ماسٹر وراٹ کوہلی (82 ناٹ آؤٹ) اور ہاردک پانڈیا (40) کے ساتھ سنچری پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کو 160 رنز کا ہدف دیا تھا جسے ہندوستان نے میچ کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 31 رنز پر چار وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن کوہلی-پانڈیا کی جوڑی نے 113 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ہندوستان کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ اس اوور میں پانڈیا اور دنیش کارتک بھی آؤٹ ہوئے تاہم اوور کی چوتھی گیند پر کوہلی کے چھکے کی وجہ سے ہندوستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔
کوہلی نے 53 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 82 رنز بنائے، جبکہ پانڈیا نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے37 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے چالیس رن بنائے۔ اس سے قبل افتخار نے 34 گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 51 رن بنائے، جبکہ شان نے 42 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شاہین آفریدی نے آٹھ گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 16 رنز بنائے جب کہ دوسرا کوئی پاکستانی بلے باز ڈبل فیگر کو نہ چھو سکا۔
ہندوستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کے لیے بلایا اور دونوں اوپنرز کو 15 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والے ارشدیپ سنگھ نے اپنی پہلی گیند پر بابر اعظم کی وکٹ حاصل کی جب کہ انہوں نے اپنے اگلے ہی اوور میں محمد رضوان کو آؤٹ کر دیا۔ شان اور افتخار وکٹ پر کچھ وقت تحمل سے گزارنے کے بعد ہاتھ کھولے۔ افتخار نے 12ویں اوور میں اکشر پٹیل کی گیند پر تین چھکے لگاتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی، حالانکہ وہ اگلے ہی اوور میں شامی (15/1) کا شکار ہو گئے۔
شان۔ افتخار کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت کے بعد پاکستان نے تیزی سے تین وکٹیں گنوا دیں۔ ہاردک پانڈیا (30/3) نے میچ میں ہندوستان کو واپسی کراتے ہوئے شاداب خان، حیدر علی اور محمد نواز کو پویلین بھیجا۔ جبکہ ارشدیپ (19/3) نے آصف علی کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔ بھونیشور کمار (22/1) نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگانے کے بعد شاہین کو آؤٹ کیا۔ لگاتار وکٹیں گنوانے کے باوجود پاکستان نے رفتار برقرار رکھی اور آخری پانچ اوورز میں 53 رنز جوڑ کر 20 اوورز میں 159/8 اسکور کیا۔

Tags: آئی سی سی ٹی20۔ ورلڈ کپہاردک پانڈیاوراٹ کوہلی
ShareTweetSend
Previous Post

راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ کا لائسنس منسوخ

Next Post

افغانستان میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم شروع

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
افغانستان میں  نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم شروع

افغانستان میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

فروری 23, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In