اتوار, اپریل 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنا نے کا رروائی کی قیادت کرنے والی دو خاتون افسر میں سے ایک ہیں

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 8, 2025
in دیار وطن
0
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں
0
SHARES
1.1k
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی ، 7 مئی (یو این آئی) آج صبح 7 مئی 2025 کو ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر آپریشن سندور کے تحت بڑی کارروائی انجام دی، جس میں متعدد عسکریت پسند مارے گئے۔ اس کارروائی کی کامیابی کی تصدیق ہندوستانی فوج نے ایک پریس کانفرنس میں کی، جس میں گجرات کی کرنل صوفیہ قریشی سمیت دو خاتون افسران نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

کرنل قریشی، جن کا تعلق گجرات کے شہر بڑودرہ سے ہے، اپنی آبائی ریاست کے لیے فخر کا باعث بنی ہیں۔ مہاراجہ سائیاجی راؤ یونیورسٹی کی سائنس فیکلٹی میں ان کے سابق ساتھی ان کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔بڑودرہ میں پیدا ہونے والی کرنل صوفیہ قریشی ہندوستانی فوج میں ایک نمایاں افسر کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ انہوں نے ایم ایس یونیورسٹی سے 1992 سے 1995 کے درمیان بی ایس سی اور 1995 سے 1997 کے دوران ایم ایس سی بایو کیمسٹری میں مکمل کیا۔ ان کی کامیابیوں کے اعزاز میں یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔ ان کے اہل خانہ نے ایک پریس کانفرنس میں ان کی لگن اور قربانیوں پر مبنی سفر کی تفصیلات پیش کیں۔

ان کے بھائی محمد سنجے قریشی نے کہا کہ "میرے دادا اور والد دونوں نے ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دیں، اور صوفیہ نے اس ورثے کو جاری رکھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ صوفیہ نے کیندریہ ودیالیہ سے تعلیم حاصل کی، ایم ایس یونیورسٹی سے گریجویشن اور پی ایچ ڈی کا کورس ورک مکمل کیا، اور وہاں اسسٹنٹ لیکچرر کے طور پر بھی کام کیا۔ محمد سنجے قریشی نے انکشاف کیا کہ ان کی دوسری بہن سائنا قریشی بھی فوج میں شامل ہونا چاہتی تھیں لیکن کم وزن کے باعث کوالیفائی نہ کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ڈی کے دوران صوفیہ نے ہندوستانی فوج کے شارٹ سروس کمیشن کا اشتہار دیکھا، جو خواتین کو عارضی کمیشن کی پیشکش کر رہا تھا۔ اگرچہ انہیں پی ایچ ڈی مکمل کرنے میں صرف ایک سال باقی تھا، انہوں نے اسے چھوڑ کر فوج میں شامل ہونے اور قوم کی خدمت کا فیصلہ کیا۔

ان کے والد تاج الدین قریشی نے اپنی بیٹی کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہندو یا مسلمان ہونے سے پہلے ہمیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ میری بیٹی نے ہمیشہ ملک کی خدمت کا خواب دیکھا تھا، اور آج ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس نے وہ خواب پورا کر دیا ہے۔”

فی الوقت کرنل کے طور پر خدمات انجام دے رہی صوفیہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت ٹیم انڈیا کی کمان سنبھال رہی ہیں، اور انہیں اس کے اہم ٹرینرز میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا امن مشن 2006 میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن سے شروع ہوا تھا اور گزشتہ 6 برسوں سے وہ پیس کیپنگ آپریشنز میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوفیہ کی شادی میکانائزڈ انفنٹری کے ایک میجر سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بیٹا ہے۔
اگرچہ انہوں نے آرمی میں شامل ہونے سے قبل پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا، لیکن اس کے بعد سے فوجی خدمت ان کی اصل پہچان بن گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرنل صوفیہ قریشی نے پونے میں منعقدہ 18 ممالک پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق "فورس 18” میں 40 رکنی ہندوستانی فوج کے دستے کی قیادت کر کے تاریخ رقم کی۔ وہ اس کثیر القومی ایونٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی واحد خاتون فوجی افسر کے طور پر بھی ابھریں۔کرنل صوفیہ کے دادا بھی ہندوستانی فوج کا حصہ تھے اور وہ فوج میں مذہبی تعلیم دیا کرتے تھے-

Tags: آپریشن سندورپاکستانپی ایچ ڈیصوفیہ قریشیمہاراجہ سائیاجی راؤ یونیورسٹیہندوستانی فوج
ShareTweetSend
Previous Post

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

Next Post

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In