بلندشہر:یکم جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے اورنگ آباد قصبے میں معروف سماجی کارکن ترلوک چند گرجر کی جنم شتابدی پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ پوری دنیا میں ہندوستانی تہذیب کی انوکھی پہچان ہے۔ ملک میں استاد۔شاگرد روایت اور والدین کی خدمت کرنا ہندوستان کی خاصیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 1962 کے ہندوستان و چین کے جنگ میں اپنی شراکت داری کے ذریعہ دشمنوں کےچھکے چھڑانے والے ترکول چند گرجر نے آٹھ سال تک ہندوستانی فوج میں رہ کر ملک کی خدمت کی تھی۔ سبکدوشی کے بعد انہوں نے سماجی خدمت و ہندو مسلم یکتا کو مستحکم کرنے میں اپنی زندگی لگا دی۔
گورنر نے کہا کہ ترلوک چند گرجر کے اقدار پر عمل کر کے اس مقام تک پہنچے ہیں۔ طالب علمی کے زمانے میں انہیں وقت وقت پر ترلوک چند کے ذریعہ رہنمائی کی جاتی تھی۔گورنر کےذریعہ ان کے بڑے بیٹے چودھری شیوپال سنگھ کو اپنے والد کی طرح سماجی خدمت، اتحاد و سالمیت کے تحفظ کے لئے کام کرنے کے لئے جانے پر مبارک باد دی۔بی جے پی کے قومی سکریٹری و راجیہ سبھا رکن سریندر ناگر نے کہا کہ والدین کی خدمت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ترلوک چند کی سادگی بھری زندگی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بھائی چارہ قائم کرنے کے لئے سماج میں قائدانہ رول ادا کریں۔اس موقع پر 700 غریب و بے سہارا لوگوں کوکنبل بھی تقسیم کئے گئے۔