ہفتہ, اگست 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

بابری مسجد کے انہدام کو بھلا پانا آسان نہیں: مولانا محمد رحمانی

ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے صدر نے کہاکہ مسلم علاقوں میں مساجد کے حقوق سے متعلق جوغفلت ہے وہ تشویش ناک ہے

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 7, 2024
in آئینہ شہر
0
بابری مسجد کے انہدام کو بھلا پانا آسان نہیں: مولانا محمد رحمانی
0
SHARES
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(پریس ریلیز) اسلام میں کسی غم یا برسی منانے کا تصور نہیں پایا جاتا اور اگرغم کے اظہار کی گنجائش ہے تو اس کے احکام وآداب بتائے گئے ہیں اور ان احکامات سے تجاوز کرنا جائز نہیں ہے،لیکن کچھ زخم اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ ان کو بھلا پانا آسان نہیں ہوتا۔ 1528ء سے 1992ء تک 464سال کی ایک لمبی مدت تک بابری مسجد کا اپنے وجود کے ساتھ قائم رہنا اس کے مسجد ہونے کی سب سے قوی دلیل ہے لیکن اب سے 32سال قبل ملک میں فضا خراب کرکے اسے منہدم کردیا گیا۔ مسجد کے انہدام سے قبل بھی اوراس کے انہدام کے بعد بھی مسلمانوں کی عملی صورت حال اور شریعت اسلامیہ کی حقیقی پیروی کی کیفیت تشویش ناک رہی ہے، دین کے نام پر خرافات کو انجام دینا، مصائب کے وقت بھی بدعات کوانجام دیتے رہنا بلکہ جدید بدعات کا ایجاد، اللہ تعالیٰ سے اپنے رشتہ کو مضبوط بنانے کے بجائے اسے ناراض رکھنا اورمخلوق کی خوشنودی کے لیے ساری حدیں پھلانگ جانا وغیرہ وہ حساس مسائل ہیں جن پر ہر مسلمان کو گہرائی کے ساتھ غور وتدبر کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق، جوگابائی، نئی دہلی میں خطبہ جمعہ کے دوران کیا۔ مولانا مساجد کی اہمیت اوراس سے متعلق مسلمانوں کی ذمہ داریوں نیز مساجد کوآباد کرنے والوں کی بعض اہم صفات پر گفتگو فرمارہے تھے۔ مولانا نے سورہ توبہ کی دو آیات کا تذکرہ کیا جس میں اللہ رب العالمین نے فرمایا ہے کہ ان مسجدوں کوآباد کرنے والے در حقیقت وہ لوگ ہیں جواللہ تعالیٰ پر ایمان کا حق ادا کرتے ہیں اور یوم آخرت پر بھی ایمان رکھتے ہیں نیز نماز قائم کرتے ہیں۔ ان تین صفات کے ذریعہ ان کا رشتہ اللہ تعالیٰ سے مضبوط اور مستحکم ہوتا ہے اس کے بعد فرمایا کہ وہ اللہ سے رشتہ مضبوط کرنے کے بعد بندوں کے حقوق کا بھی خیال رکھتے ہیں اوراپنے مال میں زکاۃ نکالنے کا اہتمام کرتے ہیں اوراللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ اللہ تعا لیٰ نے ان صفات کے حاملین کوہدایت کی بشارت سنائی ہے پھر اگلی آیت کریمہ میں ارشاد فرمایا کہ کیا تم حاجیوں کوپانی پلانے اور مسجد حرام کی تعمیر کو اللہ تعالیٰ اوریوم آخرت نیز اللہ کے راستہ میں جہاد کے برابر سمجھتے ہو، یہ اللہ کے نزدیک برابر نہیں ہوسکتے۔ مولانا نے فرمایا کہ اگر پہلی آیت کریمہ کے تناظر میں پانچ صفات کا مسلمانوں میں جائزہ لیا جائے تو عموما مسلمانوں کے یہاں اس سلسلہ میں کوتاہی نظر آئے گی بلکہ بہت سے مکاتب فکر نے ان حقائق ہی کو بدل ڈالا ہے اورمجرمانہ تحریف کرکے دین کی غلط تعبیر دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں جبکہ دوسری آیت کریمہ کے مطابق صورت حال یہ ہے کہ بہت سے مسلمان ایمان اورعقائد کا اہتمام کیے بغیر محض خدمت خلق کا ڈھونگ اوراسی بہانہ سے اپنی جیبیں بھرنے کا کام کر تے ہیں اورمسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ انہیں اپنا ہیرو تصور کرتا ہے جبکہ وہ اللہ اور یوم آخرت پرایمان اور جہاد کے فریضہ سے کوئی سروکار نہیں رکھتے۔
خطیب محترم نے ابراہیم ادھم رحمہ اللہ کا ایک قول بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے دعا کے قبول نہ ہونے کے دس اسباب کا ذکر فرمایا ہے۔ اللہ کو پہچاننے کے باوجود اس کے حقوق سے غفلت، نبی سے محبت کا دعوی کرنے کے باوجود سنت رسول سے دوری، قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام لیکن اس پر عمل نہ کرنا، اللہ کی نعمتوں پر شکر گزاری نہ کرنا، شیطان سے دشمنی کے اظہار کے باوجود اس کی پیروی، جنت اور جہنم کے حق ہونے کے باوجود اس کے لیے تیاری نہ کرنا، اور بچنے کی تدابیر اختیار نہ کرنا، موت کی حقیقت کوجاننے کے باوجود اس کے لیے تیاری نہ کرنا، اپنے عیوب کے بجائے دوسروں کے عیوب کوتلاش کرنا اور اپنی میت کی تدفین کرنے کا اہتمام کرنا لیکن ا س سے عبرت نہ پکڑنا وغیرہ۔
مولانا رحمانی نے فرمایا کہ مسلم علاقوں میں مساجد کے حقوق سے متعلق جوغفلت ہے وہ تشویش ناک ہے، بہت سے افراد نماز کا اہتمام نہیں کرتے لیکن مساجد کو پیشاب اور قضائے حاجت کے لیے استعمال کرنے کی تاک میں بیٹھے رہتے ہیں، تحیۃ المسجد کا اہتمام مفقود ہے اور مساجد سے بدعات وخرافات کی دعوت دی جارہی ہے، ابھی یوم تکبیر کے نام سے نئی بدعت کی ابتدا ہوئی ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سنت کو زندہ کریں، مساجد کے حقوق کا خیال رکھیں اور ہر قسم کے فساد سے اپنی دنیا اور اپنے دین کوتحفظ فراہم کریں۔

مولانا نے ملک کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ ملک میں قانون شکنی کوبڑھنے نہ دیا جائے اور آئے دن مساجد کونشانہ بنانے، اقلیات کے جذبات سے کھیلنے، قانون کی بالادستی کوکمزور کرنے کی جوشکلیں پنپ رہی ہیں ان سے سختی کے ساتھ نپٹا جائے اورمسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ دین حنیف پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہیں اورغیر مسلموں کے حقوق اور اقلیت کی حیثیت سے ملک میں زندگی گزارنے کا سلیقہ بھی سیکھیں اور مسائل کو اولا بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی سعی کریں۔ اخیر میں دین کی طرف رجوع کی اپیل اوردعائیہ کلمات پر خطبہ ختم ہوا۔

Tags: ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹرانہدامبابری مسجدقانون شکنیمسجدمولانا محمد رحمانی
ShareTweetSend
Previous Post

جسٹس منموہن سپریم کورٹ کے جج بن گئے

Next Post

امریکہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی

امریکہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In