جمعہ, مارچ 20, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کرناٹک کے اسمبلی انتخاب کی ہلچل ابھی سے شروع

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 19, 2022
in خاص خبریں
0
کرناٹک کے اسمبلی انتخاب کی ہلچل ابھی سے شروع
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جنتا دل سیکولر نے جاری کی 93 امیدواروں کی پہلی فہرست

بنگلورو(ایجنسیاں):آئندہ سال کے شروع میں کرناٹک کے اسمبلی انتخاب ہونا ہے، اس کے پیش نظر سرگرمیاں ابھی سے شروع ہو گئی ہیں۔ 2023 میں ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخاب کو لے کر بی جے پی، کانگریس اور جنتا دل سیکولر سمیت سبھی چھوٹی بڑی سیاسی پارٹیوں نے کمر کس لی ہے اورقومی آواز ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق جنتا دل سیکولر نے تو پیر کے روز اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست بھی جاری کر دی۔ جنتا دل سیکولر نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے 93 امیدواروں پر مبنی پہلی فہرست جاری کی ہے۔
جاری فہرست کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی چناپٹنا سے انتخاب لڑیں گے اور ان کے بیٹے نکھل کو رام نگر سے ٹکٹ ملا ہے۔ اس کے علاوہ جنتا دل سیکولر نے چامنڈیشوری سے جی ٹی دیوگوڑا کو ٹکٹ دیا ہے، ساتھ ہی ان کے بیٹے ہریش گوڑا ہنسور سے الیکشن لڑیں گے۔دوسری طرف بی جے پی نے بھی کرناٹک اسمبلی انتخاب کو لے کر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہوئی ایک داخلی میٹنگ میں بی جے پی کے سینئر لیڈران نے کرناٹک میں آئندہ انتخاب کو لے کر پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

2023 ರ ವಿಧಾನಸಭಾ ಚುನಾವಣೆಯ ಜಾತ್ಯತೀತ ಜನತಾದಳ ಪಕ್ಷದ 93 ಕ್ಷೇತಗಳ ಅಭ್ಯರ್ಥಿಗಳ ಪಟ್ಟಿಯನ್ನು ಮಾಜಿ ಮುಖ್ಯಮಂತ್ರಿಗಳಾದ ಶ್ರೀ @hd_kumaraswamy ಅವರ ಉಪಸ್ಥಿತಿಯಲ್ಲಿ ಪಕ್ಷದ ರಾಜ್ಯಾಧ್ಯಕ್ಷರಾದ ಶ್ರೀ ಸಿ ಎಂ ಇಬ್ರಾಹಿಂ ಅವರು ಮಾಧ್ಯಮ ಸುದ್ದಿಗೋಷ್ಠಿ ಮುಖಾಂತರ ಬಿಡುಗಡೆಗೊಳಿಸಿದರು. pic.twitter.com/Y4LCFr51uu

— Janata Dal Secular (@JanataDal_S) December 19, 2022

بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں بی جے پی لیڈران نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو لے کر بھی اپنے خیالات سبھی کے سامنے رکھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی میٹنگ میں مرکزی موضوع ووکالیگا اور لنگایت طبقہ تھا۔ پارٹی میں کچھ ایسا خاکہ تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مذکورہ دونوں طبقات کے آس پاس کس طرح کام کرنا چاہیے، کیونکہ ریاست میں کسی بھی پارٹی کی جیت کے لیے ان دونوں کی حمایت بہت اہم ہے۔ جنتا دل سیکولر کا ووکالیگا طبقہ میں دبدبہ ہے، خصوصاً پرانے میسور علاقہ میں، جہاں بی جے پی نے 2018 کے اسمبلی انتخاب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔
واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی میں مجموعی طور پر 224 نشستیں ہیں اور حکومت سازی کے لیے 113 اراکین کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر 2018 کے اسمبلی انتخاب کی بات کی جائے تو بی جے پی نے ریاست میں 104 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی اور کانگریس کو 80 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ ایچ ڈی کماراسوامی کی پارٹی جنتا دل سیکولر نے 37 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ بعد ازاں کانگریس اور جنتا دل سیکولر نے مل کر ریاست میں حکومت تشکیل دی تھی۔ لیکن پھر توڑ پھوڑ کے ذریعہ بی جے پی نے ریاست میں اقتدار پر قبضہ کر لیا۔

Tags: اسمبلی انتخابکرناٹکہلچل
ShareTweetSend
Previous Post

الٰہ آباد یونیورسٹی میں طلبا اور پولیس کے درمیان پھر تصادم

Next Post

دہلی میں فضائی آلودگی پھر بڑھ گئی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر

دہلی میں فضائی آلودگی پھر بڑھ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In