بدھ, مئی 21, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کشمیری عوام کو5 سال سے پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں ملا: عمر عبداللہ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 8, 2023
in دیار وطن
0
فیملی شناختی کارڈ کے مجوزہ منصوبہ پرعمرعبداللہ کا سوال
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ بجلی، پانی ، سڑک اور تعمیر و ترقی کی بات تو سبھی سیاسی جماعتیں کرتی ہیں لیکن نیشنل کانفرنس اور دیگر سیاسی جماعتوں میں یہی فرق ہے کہ جب ہم بات کرتے ہیں تو ہم بجلی، پانی، سڑک اور تعمیر و ترقی کیساتھ ساتھ عزت، وقار، پہنچان، انفرادیت اور اجتماعیت کی بات کرتے ہیں ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈاک بنگلہ بانڈی پورہ میں پارٹی کے پُروقار یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ”جموں وکشمیر کے عوام کو گذشتہ5سال سے تکلیف اور پریشانیوں کے سوا اور کچھ نہیں ملا۔ ہم نے بھی یہاں 6سال حکومت کی لیکن لوگوں کو کبھی نہیں ستایا۔ ہمارے وقت میں بھی بجلی جاتی تھی لیکن ہم نے اضافی بجلی فیس سے لوگوں کو تنگ نہیں کیا۔ آج کل صرف بجلی غائب نہیں بلکہ کئی گنا مہنگی ہے۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بتایا گیا کہ میٹر لگاﺅ 24گھنٹے بجلی فراہم ہوگی، پھر ڈیجیٹل میٹر لایا گیا اور ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے تھے کہ اب سمارٹ میٹر لگائے جارہے ہیں اور یہ ظالم سمارٹ میٹر ایسا ہے کہ اس میں پہلے ہی پیسہ ادا کرنا پڑتا ہے ، اس کے بعد بجلی آئے گی بھی یا نہیں، اُس کی کوئی گارنٹی نہیں۔ ایسے ہی پانی کہیں نہیں لیکن پانی کے فیس میں بے تحاشہ اضافہ جاری ہے۔راشن کوٹا میں کمی سے بھی لوگ پریشانِ حال ہیں جبکہ سڑکوں کی حالت بھی غیر۔ آخر کار ہم حکمرانوں سے پوچھنے کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں کہ گذشتہ5برسوں میں آپ نے کیا کیا؟“
موقعہ پرست اور سازشی عناصر سے عوام کو ہوشیار کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جو سابق وزرائے اعلیٰ، سابق وزراءاور سابق ایم ایل اے حضرات 5اگست2019 کے بعد کھلے عام گھوم رہے تھے، اُن سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے،یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 2019میں جموں و کشمیر کا سودا کیا اور مستقبل میں ضرورت پڑی تو یہ عناصر پھر آپ کا سودا کرنے سے گریز نہیں کریں گے، کیونکہ یہ ان کی فطرت اور عادت ہے۔یہ لوگ قومی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں
ان کو صرف اپنا لئے بنگلہ، گاڑی اور سیکورٹی چاہئے۔یہ وہی لوگ ہیں جو 2019میں کھلے عام گھوم رہے تھے جبکہ ہم زیر حراست جیلوں میں تھے اور باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔یہی لوگ تھے جو فائیو سٹار ہوٹلوں میں ٹائی اور کوٹ پہن کر جموںوکشمیر کا سودا کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 5اگست2019کے بعد جن لوگوں کی سیکورٹی کم کی گئی اور جن لوگوں کی بڑھائی دی گئی ، عوام کیلئے اُن میں فرق کرنا ہوگا۔آج کل سیکورٹی خطرے کی بنیاد پر نہیں ملتی ہے بلکہ اس بنیاد پر دی جارہی ہے کہ بی جے پی کیساتھ آپ کا رشتہ کتنا مضبوط ہے۔ جتنی زیادہ آپ بی جے پی کیساتھ دوستی کریں گے اتنی زیادہ آپ کو سیکورٹی اور گاڑیوں ملیں گی۔2019کے بعد جو لوگ آپ کو پانچ چھ اضافی گاڑیاں لیتے ہوئے گھومتے نظر آرہے ہیں، آپ خود سمجھ لیں کہ یہی وہ لوگ ہیں جو 5اگست2019سے پہلے نئی دلی میں بھاجپا کیساتھ سمجھوتہ کرکے آئے تھے۔

دفعہ370کی بحالی کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں زرعی اصلاحات کے ذریعے 80فیصد لوگوں کو زمینوں پر مالکانہ حقوق اسی لئے نصیب ہوئے کیونکہ یہاں دفعہ370تھا۔ اسی دفعہ کے طفیل شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے یہاں کے عوام کو اُس وقت سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی سطح تک مفت تعلیم کا حق دیا تھا جب ملک میں ایسا کوئی تصور ہی نہیں تھا۔ انہی خصوصیات کی وجہ سے ہمارے دشمنوں کو دفعہ370ہضم نہیںہوتا تھا اور وہ روز اول سے ہی اس کو مٹانے کی سازشیں کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کمزور ہوئی اور دفعہ370پر دشمنوں کا وار کامیاب ہوگیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم پارٹی کنونشنوں کا انعقاد کررہے ہیں، پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کررہے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں نیشنل کانفرنس جتنی مضبوط ہوگی اُتنا ہی ہم جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے لڑ سکتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور جو لوگ پارٹی کو اندر یا باہر سے کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اُن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔

Tags: جموں وکشمیرحکمرانسیاسی جماعتعمر عبداللہکشمیر
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس صدر ریموٹ سے چلتے ہیں ۔۔۔ دیتے ہیں سناتن کو گالی: مودی

Next Post

بی جے پی کے پاس کوئی مدا نہیں- پائلٹ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہماچل اور گجرات میں کانگریس کی جیت ہوگی:پائلٹ

بی جے پی کے پاس کوئی مدا نہیں- پائلٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In