بٹھنڈہ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے اتوار کو ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے فوجی جوان امریک سنگھ کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک سونپا۔
CM @ArvindKejriwal & CM @BhagwantMann handed over a cheque of ₹1 Crore to the family of Shaheed Amreek Singh as Samman Rashi today at Bathinda. pic.twitter.com/dJJj3U6rFQ
— AAP (@AamAadmiParty) December 17, 2023
شہید کے والد گرجنت سنگھ کو چیک سونپتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امریک سنگھ گاؤں جھنڈوکے کے رہنے والے تھے اور جھانسی (اتر پردیش) میں تعینات رہتے ہوئے دھرتی ماں کی خدمت کرتے ہوئے شہادت پائی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کو یہ مالی امداد اس سپاہی کی ملک کے لیے دی گئی عظیم قربانی کے اعزاز کے طور پر دی جا رہی ہے۔
مسٹر بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ پورا ملک ان شہیدوں کا مقروض ہے، جنہوں نے ملک اور اس کے لوگوں کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی یہ ادنی کوشش ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کو برقرار رکھنے میں دھرتی ماں کے ان بیٹوں کی گرانقدر شراکت کے اعتراف میں ہے۔
ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کے خاندانوں کی مدد کے لیے ریاستی حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کا بنیادی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کے خاندان کو یہ مالی امداد فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے ریاستی حکومت کے عہد کے مطابق ہے۔
اپنے خطاب میں مسٹر اروند کیجریوال نے فوجیوں کی عظیم قربانی کو تسلیم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بھگونت سنگھ مان کی قیادت والی ریاستی حکومت ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے مسلح افواج کے جوانوں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کی اگنی ویر اسکیم کے برخلاف ہے، جہاں شہید فوجیوں کے اہل خانہ کو ایک پیسہ بھی مالی امداد یا اعزاز نہ دے کر شرمندہ کیا جاتا ہے۔