پٹنہ ( یواین آئی ) چوتھے زرعی روڈ میپ کی تیاری کیلئے کسان سماگم پروگرام کے بعد صحافیوں کی جانب سے مسٹر اوپیندر کشواہا کی جانب سے نئی پارٹی کی تشکیل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ یہ ان کی خواہش ہے۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ سال 2021 میں وہ ہمارے ساتھ آئے تھے اور کہا تھا کہ اب ہم ساتھ رہیں گے، لیکن اب ان کامن کیا تو وہ پھر چلے گئے۔ ان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس بار وہ کہہ رہے تھے کہ سب دن کیلئے آپ کے ساتھ رہیںگے ۔مجھے آنے دیجئے۔ پارٹی میں سب لوگوں کو بات ٹھیک نہیں لگتی تھی، ہم نے لوگوں کو سمجھایا۔ اب ادھر حال میں انہیں کیا ہوگیا وہ جانیں۔
2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی دعویداری کے بارے میں مسٹر اپیندر کشواہا کے بیان کے سوال پر وزیر اعلی نے کہا کہ کون کیا بولتا ہے ،اسے آپ سمجھ سکتے ہیں۔یہاں وہ کیا کرنے اور کیوں آئے تھے ؟
یہاں آنے کی کیا ضرورت تھی؟ ایسے ہیپبلسٹی حاصل کرنے کے لیے کچھ کچھ بولتے رہناہے۔ ہم آپ سے گزارش کریں گے کہ یہ تشہیر کا معاملہ نہیں ہے۔ ہم لوگوں کو اس سے کوئی مطلب نہیں ہے ، اس لئے ہم لوگوں سے کچھ مت پوچھئے۔ وہ جہاں جانا چاہتے تھے چلے گئے۔ بہار بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال کی مسٹر اپیندر کشواہا سے ملاقات کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں کیا معلوم؟یہ تو آپ سمجھ ہی سکتے ہیں۔












