نئی دہلی،4اکتوبر(یو این آئی)ہندوستانی اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کمپنی لاوا انٹرنیشنل نے آج گوناگوں خوبیوں سے لیس انتہائی کم قیمت والا اسمارٹ فون اگنی 3 لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے،جس میں پہلی بار ڈوئل ڈسپلے دیاگیاہے کمپنی کے پروڈکٹ ہیڈ سمیت سنگھ نے اسے پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاوا نے سیگمنٹ فرسٹ ڈوئل ایمولیڈ ڈسپلے دیا ہے۔
پرائمری ڈسپلے 6.78 انچ کا 3ڈی کورڈ ایمولیڈ ہے جبکہ پیچھے کی جانب کا سکنڈری ڈسپلے 1.74 انچ 2ڈی ایمولیڈ ہے جو ریئر کیمرہ کا استعمال کرکے سیلفی لینے، کالز اٹینڈ کرنے، فوری اطلاعات حاصل کرنے اور میوزک کنٹرولز، اسٹیپس اور کیلوری ٹریکر تک رسائی کے لیے عقبی کیمرہ ریکارڈر وغیرہ بہت سے دوسرے ایپ استعمال کرنے کے لیے بہترین ہے۔اس میں ٹیک میڈیا ڈائمنشن 7300ایکس پروسیسرنصب ہے۔
او آئی ایس کے ساتھ 50ایم پی سونی کواڈ-بیئر پرائمری کیمرہ ،ایکس آپٹیکل اور 30ایکس سپر زوم کے ساتھ 8ایم پی ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 8ایم پی الٹرا وائیڈ کیمرہ سے لیس اگنی 3 کے لیے لاوا 3 اینڈرائیڈ اپ گریڈ اور 4 سال کی سیکورٹی اپ ڈیٹس کی ضمانت دیتا ہے۔ اس کا 16ایم پی کا فرنٹ کیمرہ ای آئی ایس کے ذریعے سپورٹ کیا گیا ہے جو تیز اور مستحکم سیلفی کو یقینی بناتا ہے۔ کیمروں کو صنعت کے جدید ترین اے آئی سپر نائٹ اور پورٹریٹ سافٹ ویئر الگورزم سے بھی تقویت ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسے تین ماڈلوں میں پیش کیا گیا ہے۔ چارجر کے بغیر 8 جی بی ریم اور 128 جی بی روم کی قیمت 19999 روپے ہے۔ چارجر کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی روم کی قیمت 22999 روپے ہے اور چارجر کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی روم والے ماڈل کی قیمت 24999 روپے ہے۔ یہ فون 9 اکتوبر دوپہر 12 بجے سے امیزون پر فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ آج سے پری بکنگ شروع ہو گئی ہے۔
اس میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقت ور بیٹری نصب ہے جس میں 66 ڈبلیو سپر فاسٹ چارجنگ ہے۔کمپنی نے کہا کہ یہ پہلا ہندوستانی اسمارٹ فون ہے، جس میں آئی فون جیسا ایکشن سوئچ دیا گیا ہے۔ بہت ساری خصوصیات کے ساتھ یہ فون آئی پی 64 ریٹنگ سے لیس ہے، جو دھول اور پانی سے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔