بدھ, جنوری 7, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

انکیتا بھنڈاری قتل کیس کے ملزمین کی پیروی سے وکلاء کا انکار

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 28, 2022
in دیار وطن
0
انکیتا بھنڈاری قتل کیس کے ملزمین کی پیروی  سے وکلاء  کا انکار
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ضمانت عرضی پر سماعت ملتوی، سی بی آئی جانچ کے مطالبہ میں شدت

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):اتراکھنڈ کے رشی کیش کی رہنے والی انکیتا بھنڈاری قتل واقعہ کے ملزمین پلکت آریہ، انکت اور سوربھ بھاسکر کی عدالت میں پیروی کرنے سے کوٹ دوار کے وکلا نے انکار کر دیا ہے۔ کوٹ دوار بار ایسو سی ایشن کے سربراہ اجئے کمار پنت کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مذمتی قرارداد بھی پاس کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کوٹ دوار میں وکلا کے ذریعہ ملزمین کا مقدمہ نہیں لڑنے کے فیصلے کے سبب سبھی ملزمین کی ضمانت عرضی پر سماعت نہیں ہو پائی۔ ملزمین کی عدالتی حراست 6 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔
دوسری طرف جیل جانے کے بعد انکیتا کے گنہگاروں کی پہلی تصویر پولیس نے جاری کی ہے۔ ان تصویروں میں ملزمین کے چہرے پر کوئی شکن تک نہیں ہے۔ اس کیس میں کلیدی ملزم پلکت آریہ ہے، جو اب بی جے پی سے معطل لیڈر ونود آریہ کا بیٹا ہے۔ پولیس کی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان سب نے انکیتا بھنڈاری کو سنسان جگہ پر لے جا کر شراب پلائی اور اس کے بعد شراب کے نشے میں اسے مار پیٹ کر نہر میں پھینک دیا۔ وہیں انکیتا کے دوست نے میڈیا کے سامنے آ کر پلکت آریہ اور اس کے دوستوں کا کالا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔
اس درمیان انکیتا قتل واقعہ کو لے کر ملزمین کی ضمانت عرضی لگانے والے لاء اتھارٹی کی طرف سے مقرر ریمانڈ ایڈووکیٹ نے اب کیس لڑنے سے منع کر دیا ہے۔ ایڈووکیٹ جتیندر راوت نے کوٹ دوار جیوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس بھاؤنا پانڈے کی عدالت میں ضمانت عرضی لگائی تھی۔ اب انھوں نے کہا کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے انھوں نے ملزمین کی ضمانت عرضی کی درخواست واپس لے لی ہے۔
اس معاملے میں بار ایسو سی ایشن کوٹ دوار کے سربراہ اجئے پنت نے کہا کہ اگر انکیتا قتل واقعہ کو لے کر کوئی وکیل باہر سے ملزمین کی پیروی کرنے آتے ہیں، تو بار ایسو سی اس کی پوری مخالفت کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ انکیتا ہم سب کی بیٹی تھی اور معاملہ حساس ہونے کے سبب میں خود انکیتا کی طرف سے کورٹ میں پیروی کروں گا۔
اس معاملے میں وکیل جتیندر راوت نے کہا کہ بدھ کو ایس آئی ٹی کی ٹیم نے وننترا ریسورٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے قلمبند بیان درج کیے ہیں۔ علاوہ ازیں ملزمین سے پوچھ تاچھ کے لیے ایس آئی ٹی کی طرف سے کوئی درخواست عدالت کو نہیں دی گئی ہے۔ وکلا کے مطابق 302 کے معاملے میں جیوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی کورٹ ضمانت نہیں دے سکتی ہے۔
دراصل کوٹ دوار پوڑی ضلع میں واقع ہے۔ کوٹ دوار میں جیوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت ہے۔ آج کوٹ دوار جیوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کورٹ میں 302 میں ضمانت اور پولیس ریمانڈ لینے کی تاریخ طے تھی۔ ضلع لا کیمپ سے مقرر وکیل جتیندر راوت کو انکیتا بھنڈاری کے قتل کے ملزمین پلکت آریہ، انکت اور سوربھ کی طرف سے ضمانت اور پولیس ریمانڈ کے خلاف پیروی کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ اس میں وکیل جتیندر راوت نے جیوڈیشیل مجسٹریٹ بھاؤنا پانڈے کو درخواست دے کر پلکت، انکت اور سوربھ کی پیروی کرنے سے منع کر دیا۔

Tags: انکتانکتا بھنڈاریپلکت آریہسوربھ بھاسکر
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس صدر کے لیے دگ وجے سنگھ متوقع امیدوار

Next Post

امریکہ میں ماحول دوست الیکٹرک مسافر طیارے کی کامیاب پرواز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکہ میں ماحول دوست الیکٹرک مسافر طیارے کی کامیاب پرواز

امریکہ میں ماحول دوست الیکٹرک مسافر طیارے کی کامیاب پرواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In