نیویارک (یو این آئی) انڈو امریکن چیمبر آف کامرس (آئی اے سی سی) نے ممتاز ہندوستانی امریکی شہری (این آر آئی) ٹھاکر چکرپانی سنگھ کو موسیقی کے شعبہ میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا ہے۔
انہیں کئی معززین کی موجودگی میں نیو یارک میں انڈین قونصلیٹ میں انڈو امریکن چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایک تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ٹھاکر چکرپانی سنگھ کو اس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ موسیقی اور آرٹ کے شعبے میں امریکہ کے سفیر اور ہندوستان کے سفیر نے انہیں یہ اعزاز انڈو امریکن چیمبر آف کامرس کے بینر تلے انہیں اعزاز سے سرفراز کیا۔
مسٹر چکرپانی سنگھ کا تعلق بہار کے دربھنگہ ضلع کے کھراڑی ریاستی خاندان سے ہے اور وہ گزشتہ 11 سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ موسیقی کے میدان میں ان کا بڑا نام ہے۔ کشپی وینا ان کا پسندیدہ ساز ہے، جس کے 36 تاروں سے ایسی سریلی موسیقی نکلتی ہے کہ ہر کوئی مسحور ہو جاتا ہے۔ امریکہ نے ان کے اس کمال فن کو تسلیم کیا ہے اور انہیں اعزاز سے نواز کر امریکی شہریت دے دی ہے۔
اس موقع پر نیویارک میں ہندوستان کے قونصلیٹ رندھیر جیسوال نے کہا کہ موسیقی اور فن کے میدان میں ہندوستان کا فخر بن کر وہ عالمی سطح پر ہندوستان کا وقار بڑھا رہے ہیں۔ مسٹر سنگھ کو امریکہ کے کئی دوسرے اہم اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہندوستان کا بیٹا، بہار کا فخر، ضلع دربھنگہ کے لال اور کھراڑی گاؤں کو یہ اعزاز عالمی سطح پر حاصل ہواہے۔
آئی اے سی سی کے صدر کپل کول نے ہندوستان کے 42 نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹھاکر چکرپانی کا اعزاز پورے ہندوستان کا اعزاز ہے۔ انہوں نے غیر ملکی سرزمین پر ہندوستانی فن کا پرچم لہرایا ہے۔
اس موقع پر ہندوستان میں امریکہ کے سابق سفیر جسٹر کینتھ نے کہا کہ ٹھاکر چکرپانی کی موسیقی کے فن میں مہارت اور اس میدان میں انہوں نے جو شہرت حاصل کی ہے وہ امریکہ کے لیے بھی فخر کی بات ہے کیونکہ اب وہ بھی امریکی شہری ہیں۔












