پیر, مارچ 30, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں پارلیمانی خبریں

مہوا موئترا کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 8, 2023
in پارلیمانی خبریں
0
موئترا نے پھر اڈانی اور بی جے پی کو نشانہ بنایا
0
SHARES
39
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) لوک سبھا نے جمعہ کو ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی رکنیت صوتی ووٹ سے منسوخ کردی۔ محترمہ موئترا سے متعلق اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ آج ہی لوک سبھا میں پیش کی گئی۔ ان پر ‘پیسے لیکر سوال پوچھنے’ کا الزام تھا اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ آج لوک سبھا میں پیش کی گئی، جس کی سفارش کی بنیاد پر ان کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے محترمہ موئترا کی رکنیت منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ قبل ازیں ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ پر کچھ دیر ایوان میں بحث ہوئی جس کے بعد اسے منظور کر لیا گیا۔
رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد مختصر بحث ہوئی جس میں اپوزیشن جماعتوں، خاص طور پر ترنمول کانگریس نے اسپیکر سے بار بار درخواست کی کہ محترمہ موئترا کو ایوان میں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے، لیکن اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے رکن پارلیمنٹ ونود کمار سونکر کی سربراہی میں اس معاملے پر تشکیل دی گئی کمیٹی نے 9 نومبر کو اپنی میٹنگ میں ‘پیسے لینے اور ایوان میں سوال پوچھنے کے الزام میں محترمہ موئترا کی لوک کی رکینت ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔ ‘ کمیٹی کے دس میں سے چھ اراکین نے رپورٹ کے حق میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن کے چار اراکین نے رپورٹ پر اتفاق نہیں کیا۔ بی جے پی کے نشی کانت دوبے نے محترمہ موئترا کے خلاف یہ شکایت کی تھی۔ جیسے ہی کمیٹی کے چیئرمین نے رپورٹ پیش کی، کانگریس اور ترنمول کے اراکین اسپیکر کی کرسی کے قریب آگئے اور رپورٹ کی کاپی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔ ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی نے ووٹنگ سے پہلے رپورٹ کی سفارشات پر بحث کا مطالبہ کیا۔

Tags: بھارتیہ جنتا پارٹیتحقیقاتترنمول کانگریسرکن پارلیمنٹلوک سبھامنسوخمہوا موئترا
ShareTweetSend
Previous Post

اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کیلئے یوپی آئی پیمنٹ کی حد میں اضافہ

Next Post

سہ روزہ جشن ریختہ کا شاندارآغاز

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سہ روزہ جشن ریختہ کا شاندارآغاز

سہ روزہ جشن ریختہ کا شاندارآغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In