ہفتہ, مارچ 21, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ممتا -مودی ملاقات بدھ کو ہوگی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 18, 2023
in خاص خبریں
0
ممتا -مودی ملاقات بدھ کو ہوگی
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگال کے واجبات ادا کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پی ایم پر دباؤ ڈالیں گی

کولکتہ (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے اتوار کو کہا کہ وہ نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات میں ‘100 دن کے کام’ پروگرام سے متعلق زیر التواء فنڈز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ بدھ کو دہلی میں ریاست سے متعلق مختلف معاملات کو اٹھائیں گی۔
محترمہ بنرجی نے دہلی روانہ ہونے سے قبل نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے (دم دم) پر نامہ نگاروں کو بتایاکہ ’’مرکز ہاؤسنگ اسکیم، صحت، منریگا اور دیگر مرکزی امدادی اسکیموں سے متعلق ہمارے واجبات جاری کرنے کے لیے کافی عرصے سے انتظار کرا رہا ہے۔ اب میں وزیراعظم سے ملاقات میں ان مسائل کو اٹھاؤں گی۔‘‘محترمہ بنرجی نے کہا کہ مرکز یہاں تک چاہتا ہے کہ ہم تمام صحت مراکز کو زعفرانی رنگ دیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی عام لوگوں پر یہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ کیا کھائیں اور کیا پہنیں۔ایک سوال کے جواب میں ٹی ایم سی سربراہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل ایک سنگین معاملہ ہے اور یہ سیکورٹی نظام میں ایک بڑی کوتاہی ہے۔محترمہ بنرجی دہلی میں اپنے چار روزہ قیام کے دوران کئی سرکاری اور سیاسی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ محترمہ بنرجی پیر کو بنگا بھون میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ٹی ایم سی ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ کی صدارت کریں گی۔ اسی دن وہ اپوزیشن جماعتوں کے کچھ قومی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔
ٹی ایم سی صدر 19 دسمبر کو انڈیا بلاک کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کریں گی۔ توقع ہے کہ محترمہ بنرجی 20 دسمبر کو وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ترنمول کے پارلیمانی وفد کے ساتھ ہوں گی، بشمول ان کے بھتیجے اور ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔محترمہ بنرجی نے حال ہی میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کے تحت ‘100 دن کے کام’ پروگرام کے فنڈز کو مبینہ طور پر روکنے پر بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے خلاف بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم بھیک نہیں مانگ رہے ہیں کیونکہ ‘100 دن کے کام’ کی رقم ہمارا آئینی حق ہے اور میں اس کے لیے 18، 19 اور 20 دسمبر کو دہلی میں ہوں گی۔”

Tags: بنگالپی ایمزیر التواء فنڈزوزیر اعلی
ShareTweetSend
Previous Post

مودی نے سورت ڈائمنڈ بورس کا افتتاح کیا

Next Post

کیجریوال نے شہید امریک کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک سونپا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کیجریوال نے شہید امریک کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک سونپا

کیجریوال نے شہید امریک کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک سونپا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In