اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

منموہن سنگھ کی آخری رسوم کی ادائیگی

صدر ، نائب صدر ،وزیر اعظم ،کانگریس صدر اورسونیا،راہل و پرینکا سمیت سرکردہ شخصیات کی شرکت

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 28, 2024
in Featured
0
منموہن سنگھ  کی آخری رسوم  کی ادائیگی
0
SHARES
70
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آج یہاں نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں اور ان کاجسد خاکی کو عناصر خمسہ میں محلول ہوگیا ۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو، بھارتیہ جنتا پارٹی ( ​​بی جے پی ) کے صدر جے پی نڈا اور کئی مرکزی وزراء ، دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی، ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، تینوں افواج کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ کئی مرکزی وزراء، سفارت کاروں اور دیگر معززین نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

قبل ازیں ان کا جسد خاکی کانگریس ہیڈکوارٹر میں آخری دیدار کے لیے رکھا گیا تھا جہاں ان کے افراد خاندان کے ساتھ ساتھ کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد ان کی جسد خاکی کو قافلے کے ساتھ نگم بودھ گھاٹ لایا گیا۔ ان کے آخری سفر کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے لیکن نگم بودھ گھاٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے جنازے کے جلوس میں گھاٹ پہنچنے کے لیے کانگریس ہیڈکوارٹر سے تقریباً 11 کلومیٹر پیدل چلنے والے تمام لوگوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر سنگھ کا انتقال دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں 26 دسمبر کو رات تقریباً 9 بجے 92 سال کی عمر میں ہوا تھا۔ ڈاکٹر سنگھ کی موت کے بعد ان کی یادگار بنانے کے سلسلے میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کافی سیاست چل رہی ہے، حالانکہ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ایک ٹرسٹ بنا کر ڈاکٹر سنگھ کی یادگار بنائی جائے گی ۔

ڈاکٹر سنگھ 2004 سے 2014 تک دو بار ملک کے وزیر اعظم رہے۔ اس سے قبل 1991 میں پی۔ وی۔ نرسمہا راؤ حکومت میں وزیر خزانہ کے طور پر انہوں نے ملک میں لبرل اقتصادی اصلاحات نافذ کیں، جس نے ملک کی معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔
1954 میں پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کرنے کے بعد انہوں نے کیمبرج سے فرسٹ کلاس اکنامکس (آنرز) کی اور 1962 میں آکسفورڈ سے ڈی فل کیا۔ وہ 1971 میں حکومت ہند کی وزارت تجارت میں اقتصادی مشیر، 1972 میں وزارت خزانہ میں چیف اکنامک ایڈوائزر اور 1980 سے 1982 تک پلاننگ کمیشن کے رکن کے عہدے پر فائز رہے۔ڈاکٹر سنگھ 1982-1985 تک ریزرو بینک کے گورنر رہے اور 1985 میں پلاننگ کمیشن کے نائب چیئرمین بنے۔ پھر انہیں 1990 میں وزیراعظم کا اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی میں بطور پروفیسر بھی خدمات انجام دیں۔

Tags: آتشیآخری دیدارآخری رسومجسد خاکیسابق وزیر اعظمسرکاری اعزازملکارجن کھڑگےمنموہن سنگھنگم بودھ گھاٹ
ShareTweetSend
Previous Post

مرزا غالب کا 227واں یوم ولادت منایا گیا

Next Post

کشمیرمیں برف باری کے سبب نظام زندگی متاثر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کشمیرمیں برف باری کے سبب  نظام  زندگی متاثر

کشمیرمیں برف باری کے سبب نظام زندگی متاثر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In