جمعرات, مارچ 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

آپ اراکین اسمبلی کا ایل جی ہاؤس تک مارچ

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 16, 2023
in آئینہ شہر
0
آپ اراکین اسمبلی کا ایل جی ہاؤس تک مارچ
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عام آدمی پارٹی کے اراکین ہاتھوں میں تختیاں لیے نظر آئے، جن پر لکھا تھا ’مسٹر ایل جی، ٹیچرس کو فنلینڈ جانے کی اجازت دیجیے‘

نئی دہلی(ایجنسیاں): دہلی اسمبلی کا تین روزہ سرمائی اجلاس پیر کے روز ہنگامہ کے بعد ملتوی ہو گیا۔ اس کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ٹیچرس ٹریننگ کے ایشو پر اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ ہاتھوں میں تختیاں لے کر ایل جی ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال اورآپ اراکین اسمبلی نے ایل جی ہاؤس تک مارچ کیا۔ کیجریوال سمیت سبھی اراکین اسمبلی ہاتھوں میں تختیاں لیے نظر آئے، جن پر لکھا تھا ’مسٹر ایل جی، ٹیچرس کو فنلینڈ جانے کی اجازت دیجیے‘۔
واضح رہے کہ دہلی اسمبلی میں اسمبلی کا سرمائی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ لیکن آپ اور بی جے پی اراکین اسمبلی میں بحث اور ہنگامہ کے سبب ایوان کو منگل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ ہونے لگا۔ ایک طرف عام آدمی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ فنلینڈ میں ٹیچرس ٹریننگ کو منظوری نہ دینے کا ایشو اٹھایا، تو وہیں دوسری طرف بی جے پی اراکین اسمبلی دہلی میں بڑھتی آلودگی کے خلاف آکسیجن سلنڈر لے کر ایوان میں پہنچ گئے۔ بڑھتے ہنگامہ کو دیکھ کر ایوان کی کارروائی منگل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ایوان ملتوی ہونے کے بعد اروند کیجریوال عآپ اراکین اسمبلی کے ساتھ دہلی کے ٹیچرس ٹریننگ کے ایشو پر ایل جی ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کے لیے اسمبلی سے ایل جی ہاؤس کی طرف روانہ ہو گئے۔ اروند کیجریوال کے ہاتھ میں بھی تختی تھی اور ان کے اراکین اسمبلی کے بھی ہاتھ میں تختیاں تھیں۔ کیجریوال اور ان کے اراکین اسمبلی کے ہاتھ میں جو تختیاں تھیں، ان پر لکھا تھا ’ایل جی صاحب، ٹیچرس کو فنلینڈ جانے دو‘۔ آپ اراکین اسمبلی لگاتار ٹیچرس کی ٹریننگ معاملے پر نعرہ بھی لگا رہے تھے۔
کیجریوال اور ان کے ساتھی جب ایل جی کی رہائش کے پاس پہنچے، تو ایل جی دفتر نے ایک بیان جاری کیا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ ’’کوئی بھی بیان غلط فہمی پھیلانے والا اور شرارت سے متاثر ہے۔ حکومت کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ تجویز کا باریکی سے جائزہ لے اور ریکارڈ درج کرے۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’طلبا کو فراہم کی جا رہی تعلیم کے معیار پر اثر کے ضمن میں فائدے کا جائزہ ضروری ہے تاکہ ماضی میں کیے گئے ٹیچرس کے مختلف بیرون ملکی ٹریننگ پروگراموں کے اثرات کا اندازہ کیا جا سکے۔‘‘
دوسری طرف دہلی کے وزیر اعلیٰ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایل جی دہلی حکومت کے کام کو روک رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایل جی صاحب نے ہمارے بہت سارے کام روک دیئے ہیں، میری ایل جی صاحب سے اپیل ہے کہ وہ آئین کا احترام کریں۔

Tags: ایل جی ہاؤسعام آدمی پارٹیفنلینڈ
ShareTweetSend
Previous Post

اندرونی دشمنوں سے زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے : فاروق عبداللہ

Next Post

"بلاتکاری” کلدیپ سنگھ سینگر کو ملی عبوری ضمانت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
"بلاتکاری” کلدیپ سنگھ سینگر کو ملی عبوری ضمانت

"بلاتکاری" کلدیپ سنگھ سینگر کو ملی عبوری ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In