بدھ, ستمبر 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

نفرت کی سیاست کا مقابلہ بھائی چارہ کی طاقت سے کرنے پرمولاناارشد مدنی کا زور

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 15, 2023
in خاص خبریں
0
نفرت کی سیاست کا مقابلہ بھائی چارہ کی طاقت سے کرنے پرمولاناارشد مدنی کا زور
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فیروزپورجھرکہ میں فسادزدگان کے درمیان پلاٹ اور مکان کیلئے امدادی چیک کی تقسیم کے موقع سے صدرجمعیۃ علماء ہند کا خطاب

نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) ملک میں بڑھتی نفرت اور اشتعال انگیزی کے درمیان جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ملک میں بھائی چارہ اور ہندواورمسلمانوں کے درمیان اخوت و محبت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس ملک کو جنت بنانا ہے تو یہاں کے باشندوں کو اپنے آباو اجداد کے بھائی چارہ اور میل ملاپ کے راستے پرچلنا ہوگا۔ مولانا مدنی نے یہ اپیل آج فیروزپور جھرکہ میں ہندو مسلم فسادزدگان کے درمیان پلاٹ اور مکان کیلئے امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے کی۔انہوں نے ملک میں جاری نفرت انگیز ماحول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کی سیاست کا مقابلہ ملک میں بھائی چارہ کی فضا قائم کرکے اور صحیح راستتے پر چل کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فساد میں خؤاہ ہندو ملوث ہوں یا مسلمان ہم دونوں کی مذمت کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے مل کر رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس لئے جو لوگ مذہب کا استعمال نفرت اورتشددبرپاکرنے کے لئے کرتے ہیں انہیں اپنے مذہب کا سچاپیروکارنہیں کہا جاسکتا، اس حساس مسئلہ پر ارباب اقتدارکو سنجیدگی سے غورکرنا چاہئے مگر افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ سیاست داں اقتدارکی خاطر ملک اورعوام کے مسائل کی جگہ صرف اورصرف مذہب کی بنیادپر نفرت کی سیاست کررہے ہیں جو ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت روز روشن کی عیاں ہے کہ نفرت کی سیاست آپ کو سکون سے رہنے نہیں دے گی اور نہ ہی پڑوس میں رہنے والوں کوچین سے بیٹھنے دے گی۔
مولانا مدنی نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد سے 75سالوں میں تمام سیاسی پارٹیوں نے مسلمانوں کو معاشی،تعلیمی اور سیاسی طور پر کمزور کیا اور ہمیشہ ان کو خوفزدہ اور ڈرانے کی منصوبہ بند ی ہوتی رہی ہے، لیکن مسلمان اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا۔
انہوں نے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند نے فیروزپورجھرکہ میوات میں آج ان فسادزدہ متاثرین کے لئے جن کے مکانوں کو میوات فسادکے بعد انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے بلڈوزکردیاتھا کہ یہ محکمہ جنگلات کی زمین ہے، ان کو دوبارہ آبادکرنے کے لئے باضابطہ طورپر زمین خریدلی ہے،حالانکہ وہ لوگ ایک زمانے سے ان پہاڑیوں کے دامن میں مکان بناکر رہ رہے تھے، جمعیۃعلماء ہند نے ان فسادمتاثرین میں سے ان 20لوگوں کا انتخاب کیا جن کے پاس نہ کوئی زمین تھی اورنہ رہنے کا مکان، مکان بلڈوزہونے کے بعد بھی یہ لوگ اسی جگہ پر پلاسٹک وغیرہ لگاکر رہ رہے تھے۔
واضح رہے کہ جمعیۃعلمائے ہندنے 22سوگززمین خرید کر رجسٹری کرائی اورایک خاندان کو تقریبا 100گزکا مکان اورپانی کی ٹنکی اورایک مسجد بناکر دینے کااپنا وعدہ پوراکیا، مسجد میں ایسے امام کاانتظام بھی کیا جائے گاجو ان کے بچوں کو ابتدائی دینی تعلیم دے سکیں گے۔ اس کی رجسٹری کے کاغذات متاثرین کو سونپے گئے جن میں تین ہندو خاندان بھی شامل ہیں۔مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر ان میں فی کس بیس ہزارروپے کی شکل میں چالیس لاکھ روپے تقسیم کئے گئے تھے تاکہ وہ اپنا کاروباردوبارہ شروع کرسکیں۔ جمعیۃعلماء ہند کے عہدیداران اوررضاکارپہلے دن سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو ہرطرح کی مددفراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، گزشتہ 13 ستمبر کو فسادات کے بعد سے بے کارہوئے ان دوسوسے زائد افرادکو جو ریہیڑی، پٹری لگاکر روزی روٹی کمارہے تھے نقدمالی امداد فراہم کی تھی، کیونکہ فسادمیں ان کاسارااثاثہ تباہ ہوچکاتھا۔ اس وقت مولانا مدنی نے یہ اعلان کیا تھا کہ جلد ہی متاثرہ علاقوں میں بازآبادکاری کا کام بھی شروع کردیا جائے گا اورجن کے گھروں کو غیر قانونی قراردیکرتوڑدیاگیا ہے جمعیۃعلماء ہند انہیں نئے گھر بناکر دے گی۔ مولانا مدنی نے آج میوات میں بے گھر ہوئے 20خاندانوں کوزمین کی رجسٹری کے کاغذات سپردکئے،اورمکانات کی تعمیر کے لئے فی الحال فی کس ایک لاکھ روپے دئیے تاکہ متاثرین اپنی ضرورت کے مطابق مکان تعمیر کرالیں۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی اورفلاحی کاموں کا جائزہ لیااورمتاثرین سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے رکن مولانا مدنی نے کہاکہ ہم خداکاشکر اداکرتے ہیں کہ انتہائی ضرورت مندلوگوں تک مددپہنچاسکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعیۃعلماء ہند روزاول سے امدادی اورفلاحی کاموں میں پیش پیش رہی ہے، یہ کام اس نے کبھی مذہب کی بنیاد پرنہیں کیا بلکہ انسانیت کی بنیادپر کیاہے اوریہ سلسلہ ہنوزجاری ہے،قدرتی آفات ہویاسماجی مشکلات، ملی مسائل ہویاملکی معاملات ہر قدم پر جمعیۃعلماء ہند نے انسانیت کی بنیادپر اپنی خدمات انجام دی ہیں،زلزلہ اورسیلاب جیسے قدرتی آفات کا معاملہ یافرقہ ورانہ فسادکے متاثرین ہوں،بے گناہوں کی قانونی لڑائی ہویا آسام شہریت کا مسئلہ ہوسب کے لئے اپنے ہاتھ آگے بڑھائے اورسب کو بروقت مددپہنچاناان کی بازآبادکاری کرنا،ان کے زخموں پر مرہم رکھنا جمعیۃ نے اپنا فرض تصورکیا ہے، نوح میں بھی اس روایت کو برقرار رکھا جارہا ہے اورمتاثرین کی بلالحاظ مذہب وملت مددکی جارہی ہے لیکن ایک بڑاسوال یہ ہے کہ اس فسادسے جو زخم لگاہے کیا وہ بھراجاسکے گا؟ انہوں نے ایک بارپھر کہاکہ فسادہوتے نہیں کرائے جاتے ہیں، اوراس کے پیچھے ان طاقتوں کا ہاتھ ہوتاہے جو نفرت کی بنیادپر ہندؤوں اورمسلمانوں کو ایک دوسرے سے الگ کردینا چاہتی ہیں، یہ فسادکوئی نیا نہیں ہے، آزادی کے بعد سے ملک بھر میں ہزاروں کی تعدادمیں فسادات ہوچکے ہیں، مگر مایوس کن حقیقت یہ ہے کہ کسی ایک فسادمیں بھی اصل خاطیوں کو ان کوکیفرکردارتک پہنچانے کی ایماندارانہ کوشش نہیں ہوئی۔

Tags: امدادی چیکپلاٹصدرجمعیۃ علماء ہندفسادزدگانفیروزپورجھرکہ
ShareTweetSend
Previous Post

روسی صدر اپنا ہمشکل دیکھ کر حیران

Next Post

پارلیمان سے بے دخلی کیخلاف دائرمہوا کی درخواست پرسماعت 3 جنوری تک ملتوی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

پارلیمان سے بے دخلی کیخلاف دائرمہوا کی درخواست پرسماعت 3 جنوری تک ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے  قابل اعتراض تبصرہ

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے قابل اعتراض تبصرہ

ستمبر 13, 2025
سوشیلا نے سنبھالی  نیپال میں اقتدار کی کمان

سوشیلا نے سنبھالی نیپال میں اقتدار کی کمان

ستمبر 13, 2025
ریڈ ٹیپ کے مختلف  ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ریڈ ٹیپ کے مختلف ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ستمبر 13, 2025
ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ستمبر 9, 2025
اسرائیل میں بس  پر فائرنگ،7 افراد کی موت

اسرائیل میں بس پر فائرنگ،7 افراد کی موت

ستمبر 8, 2025
انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

انتخابی تیاریوں میں نتیش ہوئے مصرف

ستمبر 8, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

پولیس نے میری گاڑی کا8لاکھ کا چالان کردیا:اکھلیش

ستمبر 5, 2025
درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

ستمبر 5, 2025
جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

ستمبر 5, 2025
دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

ستمبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In