ہفتہ, اگست 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

مولانا فضل الرحیم مجددی نے کی مدارس میں عصری علوم کی وکالت

جامعتہ الہدایہ میں عالمی رابطہ ادب اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں انہوں نے پیش کیا اپنا نظریہ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 16, 2024
in دیارِ ملت
0
مولانا فضل الرحیم مجددی نے کی مدارس میں عصری علوم  کی وکالت
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جے پور، 16نومبر (یواین آئی) مدارس اسلامیہ میں اسلامی علوم کے ساتھ جدید اور عصری تعلیمی نظام قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور جامعتہ الہدایہ جے پورکے سربراہمولانا فضل الرحیم مجددی نے کہاکہ جب تک ہم مدارس میں دینی علوم کے ساتھ عصری علوم کا انتظام نہیں کرتے اس وقت تک ہم حالات سے نبرد آزما نہیں ہوسکتے۔ یہ بات انہوں نے کل شام جامعتہ الہدایہ میں عالمی رابطہ ادب اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ سہ روزہ عالمی سیمینار بعنوان ’مولانا عبدلرحیم نقشبندی مجددی: حیات وخدمات‘میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے موجودہ دور میں مدارس اسلامیہ کی طرف اٹھنے والی تلوار اورسازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج صورت حال یہ ہے کہ بڑے پیمانہ پرمدارس میں اصلاح کی بات ہورہی ہے بلکہ اصلاح پرمجبورکیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بانی جامعتہ الہدایہ جے پورمولانا عبدلرحیم نقشبندی مجددی نے پچاس برس پہلے ہی ادراک کرلیاتھاکہ اگر مدارس کوشرورفتن سے بچانا ہے تو دینی تعلیم ساتھ کے ساتھ عصری تعلیم کا بھی انتظام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بانی جامعہ کے جد امجدمولانا شاہ ہدایت علی نے مدرسہ تعلیم اسلام قائم کرتے ہوئے لکھا تھاکہ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ صنعت و حرفت کی بھی تعلیم دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ بانی نے اسی نہج پرادارہ قائم کیا اوریہاں دینی علوم کے ساتھ عصری تعلیم بھی جارہی ہے اور یہاں کے فارغین ڈاکٹر،انجینئرس اور دیگرعلوم میں اپنا نام پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بانی جامعہ کا مقصد ایک اسلامی یونیورسٹی قائم کرنا تھا اوراسی سمت میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ان کا نظریہ مدارس کے سلسلے میں صاف اوروسیع تھاکہ اگرکامیاب ہوئے توسارے مدارس اسی طرف چل پڑیں گے۔ الحمداللہ آج بیشترمدارس اسلامیہ اپنے نصاب میں اسکولی تعلیم کو شامل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاتھا کہ عصری تعلیم آج اختیاری ہے لیکن کل اجباری ہوگی۔آج سخت دباؤ کی وجہ سے اہل مدارس اسکولی نضاب کو شامل کر رہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں مدارس پرمنڈرانے والے خطرات سے سبھی واقف ہیں۔لہذااس سمت شدت سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

انٹیگرل یونیورسٹی کے بانی چانسلر پروفیسرسید وسیم اخترنے کہا کہ مولاناعبدالرحیم مجددی مجددکادرجہ رکھتے تھے جنہوں نے جدید و قدیم علوم کے درمیان ایک پل بنایا۔انہوں نے جامعہ ہدایہ کا ایک خاکہ پیش کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا اور دین ایک دوسرے جدا نہیں ہے۔انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دین دنیا کے بغیر مکمل ہے اور نہ ہی دنیا دین کے بغیر مکمل ہے۔ پھرکیوں نہ مدارس اسلامیہ میں عصری علوم کو پڑھایا جائے۔انہو ں نے مولانا عبدالرحیم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگراس طرح کی شخصیت پیدا ہوجائے تو آج کے حالات بدل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب ہرگز نہیں کہ مدارس میں کوئی تبدیلی کی جائے۔ بلکہ اس میں عصریء علوم کو بھی شامل کرلیا جائے۔انہوں نے مولانافضل الرحیم مجددی کو ایک ہونہاربیٹاقراردیتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے خواب کو پورا کریں گے۔

ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم اعلی مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی نے عالمی رابطہ ادب اسلامی دعوت و فکرکے پیغامبر مولانا شاہ عبدالرحیم کی حیات و خدمات کوموضوع بنایا ہے یہ بروقت اور برمحل ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ سائنس تکنالوجی کے ساتھ اخلاقی بلندی پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے صاف ستھراادب پرزور دیتے ہوئے کہاکہ عصری نظام تعلیم مغرب زدہ ہے جس میں اخلاقی خرابیاں ہیں۔ مولانا شاہ عبدالرحیم نے اس سمت میں قدم بڑھاکربڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

جامعہ عربیہ برکات الاسلام کھیروا کے سربراہ اور دارالعلوم دیوبند کے مجلس شوری کے رکن مولانا حسن محمود قاسمی نے عالمی رابطہ ادب اسلامی کے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آج کل چکنی چپٹی باتوں کا نام ادب رہ گیا ہے حالانکہ کسی زبان میں موثر ڈھنگ سے بات پیش کرنے کا نام ادب ہے۔ انہوں نے مولانا شاہ عبدالرحیم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مولانا چالیس قبل جوخاکہ پیش کیا تھا اور عملی جامہ پہنایاتھااور ایسی زبان کی طرف توجہ مبذول کرائی جو ادبی بھی ہے اور اسلامی بھی۔

عالمی رابطہ ادب اسلامی کے صدرمولانا سید جففر مسعود حسنی ندوی نے اسلامی نظریہ رکھنے والے شاعروں اور دیبوں کی حوصلہ افزائی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ترقی پسند ادیبوں نے جس طرح مسموم ادبی فضا قائم کی تھی اور اسلامی نظریہ رکھنے والے شاعروں اورادیبوں کو نظر اندا ز کیا تھا، ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی عالمی رابطہ اسلامی کے مقصد کا ایک حصہ ہے۔

کناڈاسے تشریف لائے ڈاکٹر سعید فیضی ندوی اور ڈاکٹر اقبال مسعود ندوی نے اس طرح کا پروگرام کناڈا میں کرنے پر زور دیا اور کہاکہ تمام زبانوں کے لوگوں کو اس سے جوڑ کر بے ادبی دور کی جاسکتی ہے۔دیگر مقررین میں مولانا وارث مظہری اسسٹنٹ پروفیسر جامعہ ہمدرد نئی دہلی،پروفیسر فہیم اختر ندوی پرمولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد اور دیگر افراد شامل تھے۔سکریٹری رپورٹ مولانا اقبال ندوی نے پیش کی جب کہ نظامت کفے فرائض مولانا ڈاکٹر عارف جنیدندوی نے کی۔جامعتہ الہدایہ جے پور کے نائب امیر مولانا حبیب الرحیم مجددی نے کلمات تشکر پیش کیا۔

Tags: انٹیگرل یونیورسٹیجامعتہ الہدایہعالمی رابطہ ادب اسلامیعصری تعلیممولانا فضل الرحیم مجددی
ShareTweetSend
Previous Post

شرومنی اکالی دل کے صدر کے عہدہ سے سکھبیر بادل مستعفی

Next Post

کشمیر کےسیاحتی مقامات پر تازہ برف باری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
وادی کشمیر میں سردی تیزہوگئی

کشمیر کےسیاحتی مقامات پر تازہ برف باری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In