جمعہ, جولائی 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home افکارِ جہاں قوس قزح

مولانا سید اسجد مدنی ایک نظر میں

ہندوستان کے معروف مدنی خاندان کے چشم و چراغ، شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی کے فرزند اصغر اور معروف وقدیم ملی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے سینئر نائب صدر بھی ہیں

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 21, 2025
in قوس قزح
0
مولانا سید اسجد مدنی ایک نظر میں
0
SHARES
416
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اے آزادقاسمی
مولانا سید اسجد مدنی (پیدائش 15 دسمبر 1957 دیو بند) ملک کی مؤقرتنظیم جمعیۃعلماء ہند کے نائب صدر،جمعیۃ علماء ہند قانونی امداد کمیٹی کے آل انڈیا سربراہ، مدرسۃ البنات انٹرکالج دیوبندکے ڈائرکٹر،مولانا حسین احمد مدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سربراہ، اورملک کے اکثرریاستوں کی دینی وعصری تعلیم گاہوں کے سرپرست ہیں خاص کر معہدتحفیظ القرآن نوادہ ہزاری باغ جھارکھنڈ، مدرسہ مدنیہ چلمل بارہ ہاٹ، بانکابہار اورماڈرن مدنی پبلک اسکول سنگرام مدھوبنی بہاروغیرہ قابل ذکرہیں۔
ہندوستان کے معروف مدنی خاندان کے چشم و چراغ، شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی کے فرزند اصغر اور معروف وقدیم ملی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے سینئر نائب صدر بھی ہیں، قومی یکجہتی اور آپسی رواداری کے علمبردار کی حیثیت سے منفر د شناخت رکھنے کے علاوہ وہ جمعیۃ علماء ہند کے موجودہ صدر مولانا سید ارشد مدنی کے دست راست اور برادر اصغر بھی ہیں، مولانا اسجد مدنی کو جمعیۃ علماء ہند قانونی امداد کمیٹی کا سربراہ جناب گلزاراحمد اعظمیؒ کی رحلت کے بعد 10 ستمبر 2023 کو بنایا گیا۔ یہ کمیٹی 2007 سے ان بے قصور مسلمانوں کے دفاع اور قانونی امداد کے لیے سرگرم عمل ہے۔ جنھیں دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات کا سامنا ہے، ایک اندازے کے مطابق تین سوسے زائد مسلم نو جوانوں کو دہشت گردی کے مقدمات سے بری کرانے میں اس کمیٹی کا بڑا رول رہا ہے۔ جن میں کئی محروسین کوملک کی مختلف عدالتوں کے ذریعہ سزائے موت سنائی جا چکی تھی۔
اساتذہ حفظ قرآن کریم: حضرت مولانا قاری اصغر علی صاحب استاذ دار العلوم دیوبند، مجاز شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی۔قاری محمد کامل صاحب استاذ دار العلوم دیو بند۔
حفظ قرآن کریم کے بعد:
ابتدائی تعلیم: مدرسہ شاہی مراد آباد اور دارالعلوم دیو بند میں فارسی اور عربی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔
دارالعلوم دیو بند کے اساتذہ: حضرت مولانا عبد الحق دامانی صاحب مجاز شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی۔حضرت مولانا معراج الحق صاحب، حضرت مولانا وحید الزماں کیرانوی حضرت مولانا نصیر احمد خاں سابق شیخ الحدیث دارالعلوم دیو بند، حضرت مولانا سعید احمد پالن پوری، حضرت مولانا نعمت اللہ اعظمی، حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب
سنِ فراغت: 1986 دار العلوم دیوبند۔:
نکاح: یکم جنوری 1989ء
جمعیۃ علماء ہند میں شمولیت: 1987 میں جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوئے۔ 2006 میں جمعیۃ علماء ہند کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر نامزد ہوئے۔ 2023 میں جمعیۃ علماء ہند کی جنرل باڈی نے اپنے ممبئی اجلاس انجمن اسلام میں نائب صدر نامزد کیا۔
مولانا سید اسجد مدنی دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی علماء کے سب سے بڑی اور قدیم تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر کے علاوہ، جمعیۃ علماء حلال فاؤنڈیشن (جے یو ایچ سرٹیفکیشن) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور مولانا حسین احمد مدنی ایجوکیشنل ٹرسٹ دیو بند کے چیئر مین بھی ہیں۔ وہ جامعہ اسلامیہ للبنات انٹر کالج (انسٹی ٹیوٹ فار گرلز ایجوکیشن) دیو بند کے بانی و چیئر مین کے علاوہ بہار، جھارکھنڈ، اڑیسہ، مغربی بنگال کے علاوہ ملک کے دیگر پسماندہ علاقوں کی سب سے بڑی اقلیت کے پسماندہ اور غریب سمجھے جانے والے علاقوں میں فلاحی و خیراتی سرگرمیوں کے ذمہ دار بھی ہیں۔ جن کے واسطہ سے پینے کے پانی کے انتظامات، بیواؤں کے مکانات کے بندوبست، جسمانی طور پر معذور لوگوں کی خبر گیری، مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ فار گرلز اور ضرورت مند لوگوں کے لیے مفت طبی امداد کی فراہمی جیسے انسانی بھلائی کے کاموں میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔
تصنیفی و تالیفی خدمات: جمعیۃ علماء ہند کی خدمات، یکساں سول کوڈ اور جمعیۃ علماء ہند کی خدمات، ریلیف و بازآبادکاری میں جمعیۃ علماء ہند کی عملی جد و جہد، بابری مسجد مقدمہ اور جمعیۃ علماء ہند کی مساعی جمیلہ جمعیۃ علماء ہند کی خدمات بعہد صدارت مولانا سید ارشد مدنی جلد نمبر ہ کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند کی ملکی وملی خدمات پر مشتمل کتابچے اور مضامین جو وقتا فوقتا جمعیۃ علماء ہند کے شعبہ نشر و اشاعت سے شائع ہوتے رہے۔ملک کے مؤقراخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ مولانا سید اسجدمدنی قبائلی علاقوں میں خدمت خلق کوبڑی ہی جانفشانی سے انجام دے رہے ہیں اورمظلوموں کی دادرسی میں پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں اللہ تعالیٰ ان کے اس عمل کو قبولیت سے سرفرازفرمائے اوریوں ہی ان سے انسانیت کی فلاح وبہبودکے کام لیتارہے۔ آمین۔

Tags: جمعیۃعلماء ہندحضرت مولانا سید حسین احمد مدنیدارالعلوم دیو بنددہشت گردیدیو بندشیخ الاسلامقومی یکجہتیمدرسہ شاہی مراد آبادمدرسہ مدنیہ چلملمدنی پبلک اسکول سنگراممولانا سید اسجد مدنیمولانا عبد الحق دامانیمولانا قاری اصغر علی
ShareTweetSend
Previous Post

لالو نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

Next Post

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 24, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025
مولانا سید اسجد مدنی ایک نظر میں

مولانا سید اسجد مدنی ایک نظر میں

جولائی 21, 2025
لالو نے کہا- پیش گوئی کرتا ہوں،نہیں آئیں گے مودی

لالو نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

جولائی 18, 2025
الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In