پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

اقوام متحدہ فنڈ برائے آبادی کامدارس کے نصاب کی تشکیل پرعظیم اجلاس

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
فروری 7, 2023
in دیار وطن
0
اقوام متحدہ فنڈ برائے آبادی کامدارس کے نصاب کی تشکیل پرعظیم اجلاس
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (پریس ریلیز) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے اقوام متحدہ فنڈ برائے آبادی کا ایک عظیم اجلاس پٹنہ کے چانکیہ ہوٹل میں منعقد ہوا۔اس دوروزہ اجلاس( 7-8فروری)کی افتتاحی تقریب پٹنہ کے چانکیہ ہوٹل میں نامورماہرین تعلیم اوردانشوران کی موجودگی میں عمل میں آئی۔پروجیکٹ ڈائرکٹرپروفیسر اعجازمسیح نے ورکشاپ کے مقاصد اور تیارکردہ ماڈیولزسے حاضرین کوروشناس کرایا۔بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سکریٹری محمد سعید انصاری نے نصاب کو معنی خیز اورانقلابی قراردیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ماڈیولز مدارس کے طلبا وطالبات کے زندگیوں کو بدلنے میں اہم رول اداکریں گے۔مولانامظہرالحق عربی اور فارسی یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹرمحمد عالمگیرنے اس موقع پر خصوصی خطاب کیا اور اس پروگرام کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کی افادیت پر زوردیا۔


تقریب میں امارت شرعیہ پھلواری شریف کے جنرل سکریٹری اورمشہورعالم دین مولاناانیس الرحمان قاسمی ، پٹنہ کے مشہورسرجن ڈاکٹرعبدالحی، امام بخاری یونیورسٹی کے بانی ڈاکٹرمطیع الرحمان سلفی،شفیع مشہدی، محترمہ فرحت حسن اورڈاکٹرارشد اکرام کے علاوہ بہت سے پروفیسر صاحبان اور ماہرین نے خطاب کیا۔افتتاحی تقریب کے بعد ٹیکنکل سیشن منعقد ہوئے جن میں تفصیل سے چارماڈیولز کو پیش کیا گیا اور ان پر ماہرین تعلیم نے قیمتی مشورے اور تجویزیں پیش کیں تاکہ ان کو مزید مفید، جامع اور بہتر بنایاجاسکے۔دوماڈیولز جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈاکٹرمحمد اسجد انصاری نے پیش کیے ، ایک ماڈیول دہلی یونیورسٹی کے شعبہ عربی سے ڈاکٹر نعیم الحسن اور ایک ماڈیول جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل اسٹڈیز کے صدرشعبہ ڈاکٹر ارشد اکرام نے پیش کیا۔
یواین ایف پی اے نے ’تعلیم نوبالغاں پروگرام‘ کے نام سے2018 میں بہارکے مدارس کے لیے ایک بڑے پروجیکٹ کاآغازکیاتھا۔2020 میں تحتانیہ سطح کے مدارس کے لیے ’’دریچۂ آگہی‘‘ کے نام سے دوجلدوں پر مشتمل پانچ ماڈیول کااجراعمل میں آیا تھا اور بہار کے 34 اضلاع میں اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔اب وسطانیہ سطح کے لیے مزید دوجلدوں پر مشتمل پانچ ماڈیولز کو حتمی شکل دینے کے لیے تیارکردہ ماڈیولز کو ماہرین تعلیم کے سامنے پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ ماڈیولز پر مبنی اس متوازی نصاب کی تشکیل کا کام جامعہ ملیہ اسلامیہ ، نئی دہلی بحسن وخوبی انجام دے رہی ہے۔شعبہ تعلیمی مطالعات، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر اعجازمسیح اس پروجیکٹ کے ڈائرکٹرہیں۔اس کے عملی نفاذ کی ذمے داری مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کے سپردہے۔اس میں اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ نصاب قرآن وحدیث اصولوں کے عین مطابق ہو اور اسلامی تعلیمات سے متعارض نہ ہو۔

Tags: اقوام متحدہفنڈ برائے آبادیمدارس
ShareTweetSend
Previous Post

پیشہ ورانہ اہلیت پر آن لائن ورکشاپ کا انعقاد

Next Post

علی گڑھ میں بین المذاہب سمپوزیم

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
علی گڑھ میں  بین المذاہب سمپوزیم

علی گڑھ میں بین المذاہب سمپوزیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In