پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کشمیرنامہ

محبوبہ مفتی نے ورکروں کی رہائی کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 25, 2024
in کشمیرنامہ
0
بھاجپا پراکسی امیدواروں کی ضمانت تک ضبط ہو جائے گی :محبوبہ مفتی
0
SHARES
44
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر، 25 مئی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کی امید وار محبوبہ مفتی نے ہفتے کی صبح جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں احتجاجی دھرنا پارٹی ورکروں کی رہائی کے بعد ختم کر دیا اور بعد میں نزدیکی پولنگ مرکز اپنا ووٹ بھی ڈال دیا۔بتادیں کہ پی ڈی پی صدر نے ہفتے کی صبح بجبہاڑہ میں اس وقت احتجاجی دھرنا دیا جب اننت ناگ – راجوی سیٹ پر پولنگ کا عمل جاری تھا۔ان کا الزام تھا کہ ‘پولیس نے رات کو ان کی پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں اور ورکروں کو گرفتار کرکے تھانوں میں بند کر دیا ہے’۔

محبوبہ مفتی نے دھرنا ختم کرکے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا کو بتایا: ‘کل رات سے میری پارٹی کے ایجنٹوں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے تھانوں میں بند کیا جا رہا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘میں نے بجبہاڑہ میں دھرنہ دیا کہ میرے 6 ورکروں کو چھوڑ دیا جائے اب مجھے بتایا گیا کہ ان کو رہا کیا گیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں لیفٹیننٹ گورنر سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ واجپائی جی کی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کا الیکشن میں بھروسہ بحال کیا تھا’۔انہوں نے کہا: ‘لیکن کل رات سے یہاں جو ماحول بنایا جا رہا ہے، پی ڈی پی کے ورکروں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے،کہیں مشیںیں خراب ہیں تو کہیں پولنگ سسٹ کی جا رہی ہے اس کا مطلب ہے کہ یہاں 1987 کے الیکشن کو دہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے’۔

دریں اثنا اننت ناگ پولیس نے ان الزامات کو رد کرکے کہا ہے کہ ‘انتہائی کم گرفتاریاں کی گئی ہیں اور گرفتار شدگان کا ماضی داغدار ہے’۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا: ‘ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ان کے ورکروں کو بند کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے’انہوں نے کہا: ‘پہلی بات یہ ہےکہ بہت کم گرفتاریاں کی گئی ہیں اور ان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا ماضی داغدار ہے نیز یہ گرفتاریاں ان معتبر ذرائع پر عمل میں لائی گئیں ہیں کہ جن کے مطابق الیکشن دن پر امن و قانون اور سیکورٹی کو خطرات لاحق تھے’۔ان کا کہنا تھا: ‘گرفتار شدگان میں سے بیشتر اوور گاؤنڈ ورکرس ہیں جن کو پُرامن الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی طور پر حراست میں لیا گیا ہے’۔

ادھر جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل افسر پی کے پولے نے میڈیا کو بتایا کہ پُر امن پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے کچھ احتیاطی اقدام اٹھانا پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا پولیس نے کچھ ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا ماضی میں کوئی ریکارڈ رہا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے پر امن طریقے سے پولنگ ہو رہی ہے۔
موصوف سی ای او نے ہفتے کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے پر امن طریقے سے پولنگ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا: ‘پر امن طریقیے سے پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کو کچھ اقدام کرنا پڑتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ ایسی سیٹ ہے جہاں الیکشن مہم کے دوران 80 فیصد پُر تشدد واقعے پیش آئے اور الیکشن مہم سے پہلے بھی یہاں دہشت گردی کے بھی کچھ واقعات پیش آئے’۔
مسٹر پولے نے کہا کہ خوشگوار پولنگ کے لئے کہیں کہیں کچھ اقدام کرنا پڑتے ہیں اور ایسے افراد جن کا ماضی کا کچھ ریکارڈ ہے یا جو او جی ڈبلیو ہیں، ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا” ‘تاہم ہماری کوشش رہتی ہے کہ گرفتاریاں کم سے کم ہوں اور ایسا کسی شخص کو حراست میں نہ لیا جائے جس کا ماضی کا کوئی ریکارڈ نہ ہو’۔ووٹوں کی گنتی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ میں انتظامات کئے گئے ہیں جن کا میں نے بذات خود جائزہ لیا۔

Tags: احتجاجی دھرنااننت ناگ – راجوریپارٹی ایجنٹپی ڈی پیلوک سبھا سیٹمحبوبہ مفتی
ShareTweetSend
Previous Post

ممبئی سے عازمین حج کی پہلی پرواز جدہ روانہ

Next Post

یہ الیکشن ریزرویشن اور عزت نفس بچانے کا ہے:اکھلیش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

یہ الیکشن ریزرویشن اور عزت نفس بچانے کا ہے:اکھلیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In