اتوار, مارچ 15, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مودی نے پارلیمنٹ کو تالیاں بجانے کا پلیٹ فارم بنا دیا: کھڑگے

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 10, 2024
in خاص خبریں
0
کانگریسی  نظریہ کی حفاظت کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا:کھڑگے
0
SHARES
33
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 10 جنوری (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کو مبارکباد دینے اور تالیاں بجانے کا پلیٹ فارم بنا دیا ہے اور یہ قابل قبول نہیں ہے، اس لیے عوام سے جڑے مسائل کو اٹھانے کے لئے کانگریس پارٹی کو عوام کے درمیان جانا ہوگا مسٹر کھڑگے نے یہ بات کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا اور آئندہ لوک سبھا انتخابات کے تناظر میں آج یہاں منعقدہ پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کی میٹنگ میں کہی۔
اپنی افتتاحی تقریر میں انہوں نے عام آدمی کے مسائل پر توجہ نہ دینے اور منتخب اپوزیشن اراکین کو آواز اٹھانے سے خاموش کرنے پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ “وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو مبارکباد دینے اور تالیاں بجانے کا پلیٹ فارم بنا دیا ہے اور یہ قابل قبول نہیں ہے۔ اس لیے ہمیں عوام سے جڑے مسائل کو اٹھانے کے لیے عوام کے درمیان جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ ملک کو تبدیلی کی ضرورت ہے اور اسے ممکن بنانے کے لیے ہمیں نچلی سطح پر دن رات کام کرنا ہوگا اور عوام کا اعتماد جیتنا ہوگا۔ "راہل گاندھی نے سماجی، مالی انصاف، مہنگائی، بے روزگاری، ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری اور ملک کے لوگوں کو درپیش دیگر مسائل کو اٹھانے کے لیے یاترا کا انتخاب کیا ہے۔”
انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج صورتحال مختلف ہے اور اپوزیشن انڈیا اتحاد کے طور پر متحد ہے۔ اس اتحاد کی وجہ سے بی جے پی میں انتشار کی کیفیت دیکھی جا سکتی ہے اور اسے اب اپوزیشن اتحاد کی طاقت کا اندازہ ہو گیا ہے۔کانگریس صدر نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے پاس ملک کو بتانے کے لیے کوئی کامیابی کی کہانی نہیں ہے، بلکہ اس نے گزشتہ 70 سالوں میں ملک کی حاصل کردہ تمام دولت کو اپنے چند منتخب دوستوں کو دے کر ضائع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک سیٹ شیئرنگ کا تعلق ہے اس موضوع پر اتحاد میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے پارٹی کے تمام لیڈروں پر زور دیا کہ وہ ووٹروں سے ملاقات کریں اور بات کریں۔ انہوں نے کانگریس قائدین سے کہا کہ وہ ایسے تبصرے کرنے سے گریز کریں جس سے پارٹی کی شبیہ خراب ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی لڑائی بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی ذہنیت کے خلاف ہے۔ کانگریس کو مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو، سبھاش چندر بوس اور سروجنی نائیڈو جیسے عظیم لیڈروں کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے۔

Tags: اپوزیشن اراکینبھارتیہ جنتا پارٹیکانگریسملکارجن کھڑگےمودیوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدمہ، ساس مرگئی

Next Post

آرٹیکل 370 کے معاملہ میں نظرثانی کی درخواست دائر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آرٹیکل 370 کے معاملہ میں نظرثانی کی درخواست دائر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In