جمعرات, اکتوبر 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مودی نے سمندری طوفان سے نمٹنے کی تیاریوں کا لیا جائزہ

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 26, 2024
in خاص خبریں
0
محنت کشوں کو انصاف ملنے کے لیے یاد رکھا جائے گا 25 دسمبر کا دن: مودی
0
SHARES
31
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 26 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ میں شمالی خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’ریمل‘ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق، سمندری طوفان اتوار کی نصف شب تک مونگلہ (بنگلہ دیش) بنگلہ دیش کے جنوب مغرب کے قریب ساگر جزیرہ اور کھیپوپارا کے درمیان بنگلہ دیش اور اس سے ملحقہ مغربی بنگال کے ساحلوں کو عبور کر سکتا ہے اور اس کی وجہ سے مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ نیشنل کرائسز مینجمنٹ کمیٹی مغربی بنگال کی حکومت کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہے۔ تمام ماہی گیروں کو جنوبی خلیج بنگال اور بحیرہ انڈمان میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تقریباً ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات بنگلہ دیش کو باقاعدہ اپ ڈیٹس کے ساتھ معلوماتی معاونت بھی فراہم کر رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ریاستی حکومت کو مکمل تعاون دیا ہے اور یہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو صورتحال کی نگرانی کرنی چاہئے اور حالات کو معمول پر لانے کے لئے ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے طوفان کے پہنچنے کے بعد اس کا جائزہ لینا چاہئے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ مغربی بنگال میں پہلے سے تعینات این ڈی آر ایف کی 12 ٹیموں اور اڈیشہ میں ایک ٹیم کے علاوہ مزید ٹیموں کو تیار رکھا جائے جو ایک گھنٹے میں آگے بڑھ سکیں۔ انڈین کوسٹ گارڈ کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے اپنے بحری جہازوں کو تعینات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بندرگاہوں، ریلوے اور شاہراہوں پر سخت نگرانی رکھی جائے۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، ہوم سکریٹری، این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل، محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ممبر سکریٹری بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

اس درمیان خبر ہے کہ مشرقی وسطی خلیج بنگال میں بنا طوفان ریمال اتوار کی صبح 5 بجے شدید طوفان میں تبدیل ہو گیا۔ یہ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی طرف پیشقدمی کر تے ہوئے اتوار کی نصف شب بنگلہ دیش سے متصل مغربی بنگال کے ساحل کو عبور کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساحل عبور کرتے ہوئے 110 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سمندری طوفان کے اثر کے سبب دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس کے برعکس شمالی ہندوستان کی ریاستوں دہلی، ہریانہ اور راجستھان میں گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے اے پی، مغربی بنگال، اوڈیشہ، تامل ناڈو، پڈوچیری، تریپورہ، میزورم، منی پور، ناگالینڈ، آسام، میگھالیہ اور انڈمان اور نکوبار جزائر کی حکومتوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ طوفان کے اثرات کی وجہ سے اوڈیشہ، مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں منگل تک شدید تا شدید ترین بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے پیش نظر عوام کو چوکس رہنے اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ ماہی گیر وں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پیر تک سمندر میں نہ جائیں۔

Tags: ’ریمل‘بحیرہ انڈمانبنگالخلیج بنگالطوفانمحکمہ موسمیاتمودیمیٹنگنیشنل کرائسز مینجمنٹ کمیٹیوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیل کا حماس کےساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا: کریم خان

Next Post

میرے خون کا آخری قطرہ بھی کانگریس کے لئے وقف : راہل گاندھی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
‘بھارت جوڑو یاترا’ کا دوسرا مرحلہ 14 جنوری کو شروع ہوگا

میرے خون کا آخری قطرہ بھی کانگریس کے لئے وقف : راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In