اتوار, فروری 15, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

مودی کی زبان کی سطح اور بی جے پی کی سیٹیں مسلسل گر رہی ہیں: راہل -کھڑگے

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 25, 2024
in سیاست
0
راہل کا ستنا دورہ منسوخ، اب کھڑگے کریں گے دورہ
0
SHARES
47
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی/ایجنسیاں) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے انتخابی نتائج کی تاریخ قریب آ رہی ہے، مسٹر مودی کی زبان کی سطح اور بھارتی جنتا پارٹی کی (بی جے پی) کی سیٹیں مسلسل گر رہی ہیں۔مسٹر گاندھی نے کہا، ’’وزیراعظم کی زبان کا وقار اور بی جے پی کی سیٹیں – دونوں مسلسل گرتی چلی جارہی ہیں۔‘‘مسٹرکھڑگے نے کہا، "مسٹر مودی کو ‘م’ سے ‘مٹن’ یاد آتا ہے، ‘م’ سے ‘مچھلی’ یاد آتی ہے، ‘م’ سے مغل یاد آتا ہے ‘م’ سے ‘منگل سوتر’ کی یاد آتی ہے ’م‘ سے’مجرہ‘ یاد آتا ہے لیکن ‘م’ سے ‘مریادہ’ یاد نہیں آتی ہے، جو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ہونا چاہیے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی کے ذریعہ کی گئی تقریر میں ’مجرا‘ لفظ استعمال کیے جانے پر بھی انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہماچل پردیش میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ ’’مودی جی گھبرا گئے ہیں، اس لیے ان کی زبان سے ایسی باتیں نکل رہی ہیں۔‘‘

کانگریس صدر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بہار میں اپنی تقریر کے دوران ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں جو کسی بھی ملک کے وزیر اعظم نے اب تک استعمال نہیں کیا۔ پی ایم مودی کا ہم سب احترام کرتے ہیں، لیکن کیا ان کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ اس عہدہ کا وقار برقرار رکھیں؟

کھڑگے نے پی ایم مودی کی تقریر پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کے وزیر اعظم کی زبان پر ’ناچنے دو‘ اور ’مجرا‘ جیسے الفاظ زیب نہیں دیتے۔ انھیں اپنے عہدہ کا وقار قائم رکھنا چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی اپنی تقریروں میں اشتعال پیدا کرنے والی باتیں خوب کرتے ہیں۔ وہ ہندو-مسلم کی باتیں کرتے ہیں اور ایک ذات کو دوسری ذات سے لڑانے کی بات کرتے ہیں۔

قبائلیوں اور دلتوں کے حقوق سے متعلق بھی کھڑگے نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ جو چیز آئین میں ہے، اسے مودی حکومت ایک ایک کر کے نکال رہی ہے۔ ان کے حقوق کو دینے سے انکار کر رہی ہے۔ اس لیے کانگریس پارٹی اپنی پوری طاقت کے ساتھ مودی حکومت کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے۔

کانگریس صدر کھڑگے نے پی ایم مودی کے ذریعہ انتخابی اجلاس کے دوران لگاتار قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’انتخاب کے وقت مودی جی کو ’م‘ سے ’مٹن‘ یاد آتا ہے، ’م‘ سے ’مچھلی‘ یاد آتا ہے، ’م‘ سے ’مغل‘ یاد آتا ہے، ’م‘ سے منگل سوتر‘ یاد آتا ہے، ’م‘ سے ’مجرا‘ یاد آتا ہے… لیکن ’م‘ سے ’مریادا‘ (وقار) یاد نہیں آتی ہے، جو وزیر اعظم عہدہ کے لیے ہونی چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا اتحاد اپنے ووٹ بینک کے لیے ناچ رہی ہے اور مجرا کر رہی ہے۔

Tags: 'م''مریادہ'راہل گاندھیعہدہکانگریس صدرملکارجن کھڑگےمودیوقار
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیل کو رفع میں فوری طورپر کارروائیاں روکنے کا عالمی عدالتِ انصاف کا حکم

Next Post

ممبئی سے عازمین حج کی پہلی پرواز جدہ روانہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ممبئی سے عازمین حج کی پہلی پرواز جدہ روانہ

ممبئی سے عازمین حج کی پہلی پرواز جدہ روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In