اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

فلم جوان: ریلیز سے قبل ہی 2 لاکھ ٹکٹوں کی فروخت

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 4, 2023
in فن فنکار
0
فلم جوان: ریلیز سے قبل ہی 2 لاکھ ٹکٹوں کی فروخت
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یہ فلم شاہ رخ خان کا ہوم پروڈکشن ہے اور ریڈ چیلیز نے بنائی ہے۔ فلم پروڈیوسر کے طور پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں

نئی دہلی: بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سات ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اور گذشتہ روز فلم کے ٹکٹس کی بُکنگ کیا شروع ہوئی کہ کنگ خان کے فینز پورا کا پورا آڈیٹوریم بُک کروانے لگے۔ بی بی سی کے مرزا اے بی بیگ نے اس حوالے سے بی بی سی کی ویب سائٹ پر تفصیل سے شاہ رخ خان اور ان کی آنے والی فلم پر روشنی ڈالی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز میں آنے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریکارڈ کامیابی کے بعد سے ہی لوگوں کو فلم ’جوان‘ کا بے چینی سے انتظار ہے اور جب جولائی کے اوائل میں اس فلم کا ابتدائی ٹریلر ریلیز ہوا تو اس کے متلعق لوگوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔گذشتہ دنوں جب فلم کا دوسرا ٹریلر آيا تو اس نے دو آتشہ کا کام کیا اور کیا شاہ رخ خان کے مداح اور کیا فلم نقاد سب نے فلم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔


یہاں تک کہ شاہ رخ خان کے بظاہر ناقد اور فلم ساز و ہدایت کار وویک رنجن اگنی ہوتری نے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر بات چیت کے دوران اس فلم کی تعریف کی اور جب ان سے ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ وہ فلم دیکھیں گے تو انھوں نے ’ایف ڈی ایف ایس‘ لکھا یعنی وہ پہلے دن پہلا شو دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔لیکن پھر ’دی کشمیر فائلز‘ کے خالق نے ٹکٹ کی عدم دستیابی کا ذکر کیا تو لوگوں نے انھیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ فلم کے ٹریلر کے بارے میں انھوں نے ’ادبھوت‘ لفظ کا استعمال کیا جس کا مطلب حیرت انگیز ہوتا ہے۔بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے کہا کہ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے انھیں فلم ’جوان‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد سب سے پہلے فون کیا۔ یہ دونوں ایک فلم میں ساتھ کام کر رہے ہیں اور یہ شاہ رخ خان کا اگلا پراجیکٹ ہے۔
ان دنوں شاہ رخ خان ’آسک ایس آر کے‘ یعنی شاہ رخ خان سے پوچھیے کے تحت سوشل میڈیا پر سرگرم نظر آتے ہیں۔ ایک صارف کے سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا ’راجو سر (راج کمار ہیرانی) کو یہ بہت پسند آئی! وہ پہلے شخص تھے جنھوں نے مجھے پیغام بھیجا اور میں نے انھیں فلم کے کچھ حصے دکھائے بھی ہیں اور انھیں نے اسے واقعی پسند کیا ہے۔‘
فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان کا ڈبل رول ہے اور وہ باپ اور بیٹے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں وہ ایک فوجی افسر اور ایک پولیس والے کے رول میں ہیں۔ کسی نے پوچھا کہ پولیس کی وردی پہن کر آپ کیسا محسوس کرتے ہیں تو شاہ رخ خان نے کہا: ‘بہت فخر! امید کہ جو پولیس والے ملک کے لیے خدمات پیش کرتے ہیں وہ اسے سراہیں گے۔’فلم کے ٹریلر میں ایک راجہ کی کہانی سے بات شروع ہوتی ہے اور پھر ‘بیٹے کو ہاتھ لگانے سے پہلے باپ سے بات کر’ پر بات ختم ہوتی ہے۔ان کے ٹریلر کے اس ڈائیلاگ کو شاہ رخ کے مداح نے ان کی اصل زندگی سے تعبیر کیا ہے اور اسے مبینہ طور پر منشیات رکھنے کے معاملے میں آرین خان کی گرفتاری کے تناظر میں دیکھا ہے۔جمعرات کو ریلیز ہونے والے ٹریلر کو ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ فلم جوان ‘انصاف اور ایک جوان کی کہانی ہے۔ خواتین اور ان کے بدلے کی کہانی ہے۔ ایک ماں اور بیٹے کی کہانی ہے اور اس کے ساتھ بہت سارے پرلطف لمحات بھی ہیں۔ تیار ہیں آپ۔ جوان کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے اور یہ سنہ 2023 میں سات ستمبر کو ہندی، تمل اور تیلگوں زبانوں میں بیک وقت ساری دنیا میں ریلیز ہو رہی ہے۔’گذشتہ رات انھوں نے اپنے تازہ ترین آسک ایس آر کے میں سوشل میڈیا کے صارفین اور اپنے مداحوں سے بات چیت کی اور ان کے سوالوں کے جواب دیے۔
اس میں لوگوں کو پورا پورا سینیما ہال بک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ لوگ اپنے خاندان کے لیے لیے جانے والے ٹکٹس کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان ان کا شکریہ ادا کرتے نظر آتے ہیں۔فلم کریٹک اور باکس آفس پر نظر رکھنے والے مبصر ترن آدرش نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ فلم کے 2 لاکھ سے زیاد ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔
باکس آفس ورلڈ وائڈ کے اندازے کے مطابق یہ فلم تمام ریکارڈز توڑ دے گی۔ پہلے دن انڈیا میں یہ 65 کروڑ روپے سے زیادہ کی اوپننگ دے گی جبکہ دنیا بھر میں 125 کروڑ کی کمائی کرے گی۔ یہ فلم پٹھان اور کے ایف جی کا ریکارڈ توڑ دے گی۔فاطمہ خان نامی صارف نے ایک ریل بنا کر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ‘ہماری لڑکیوں کی گینگ نے اپنے انداز میں پورے آڈی کو بک کیا۔‘ اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا ’گڈ ٹو گو گرلز! ریڈی اینڈ تھینک یو۔‘
ایک صارف نے پوچھا کہ کیا وہ اس فلم کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں تو شاہ رخ خان نے کہا کہ ’جی، آپ اسے اپنے پورے خاندان کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ سب کے دیکھنے کے لیے اچھی ہے۔‘ایک صارف نے فلم ٹکٹ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ جوان کے لیے پورا آڈیٹوریم بک کرا لیا ہے۔ میں اپنی 36 گرل فرینڈز، 72 سابق گرل فریندز اور 80 دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے جا رہا ہے۔‘اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’واہ بھائی تیری جوانی تو پھوٹ پھوٹ کر چمک رہی ہے۔ ہاں ہاں عیش کر۔‘ایک صارف نے پوچھا تھا کہ جوان کی کتنی بکنگ کارپوریٹ ہے اور کتنی اصل؟ اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ‘یہ سوشل میڈیا والی گھٹیا باتیں مت کرو یار۔ مثبت سوچو اور سب کے لیے اچھا سوچو۔ زندگی کے لیے بہتر۔‘ان کے جواب کے بعد صارف نے اپنے سوال کو ڈلیٹ کر دیا ہے۔
یہ فلم شاہ رخ خان کا ہوم پروڈکشن ہے اور ریڈ چیلیز نے بنائی ہے۔ فلم پروڈیوسر کے طور پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔ اس فلم کو جنوبی انڈیا کے معروف ہدایت کار ایٹلی نے ڈاریکٹ کیا ہے جبکہ اس فلم میں اداکارہ دیپکا پاڈوکون سپیشل رول میں نظر آئیں گی۔ فلم کے ٹریلر میں وہ جوان کو کہتی ہیں کہ ’ہار جاؤ گے‘ تو شاہ رخ کہتے ہیں کہ ’ہار تو میں پہلے ہی گیا تھا۔فلم میں اداکارہ نین تارا اہم کردار میں ہیں جبکہ جنوبی ہند کے اداکار وجے سیتوپتی کے بھی اہم کردار ہیں۔سنی دیول کی فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کے فینز فلم ’جوان‘ کی بڑی اوپننگ کے منتظر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی ہٹ ہو چکی ہے۔فلم کی جولائی میں جب جھلک پیش کی گئی تھی تو اس میں شاہ رخ خان یہ کہتے نظر آئے۔’میں کون ہوں؟ کون نہیں؟ پتا نہیں۔ ماں کو کیا وعدہ ہوں یا ادھورا ایک ارادہ ہوں؟ میں اچھا ہوں، برا ہوں؟ پنیے ہوں یا پاپ ہوں؟ یہ خود سے پوچھنا کیوںکہ میں بھی آپ ہوں! ریڈی؟ ۔۔۔ جب میں ولن بنتا ہوں نا تو میرے سامنے کوئی بھی ہیرو ٹِک نہیں سکتا!‘ابھی تک کے رجحانات سے ایسا لگتا ہے کہ فلم جوان کئی ریکارڈز قائم کرے گی۔‘

Tags: شاہ رخ خانگوری خانہوم پروڈکشن
ShareTweetSend
Previous Post

تلنگانہ میں بارش، کڈم پروجیکٹ کے تین دروازے کھول دیئے گئے

Next Post

سلطان النیادی کی خلاء سے زمین پر کامیاب واپسی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سلطان النیادی کی خلاء سے زمین پر کامیاب واپسی

سلطان النیادی کی خلاء سے زمین پر کامیاب واپسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In