نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک:سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈر ملائم سنگھ یادو کی حالت سنگین ہوگئی ہے ۔ انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے۔اس وجہ سے سنگھ کو گروگرام کے میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ نیوز 18 کی خبر میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ملائم سنگھ یادو کئی دنوں سے یہاں علاج کروا رہے ہیں ۔ ملائم سنگھ کو آئی سی یو میں شفٹ کرتے وقت بھائی شیوپال سنگھ یادو اور بیٹا پرتیک ان کے ساتھ موجود ہیں۔والد کے صحت کی جانکاری ملتے اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نئی دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔
غور طلب ہے کہ میدانتا اسپتال میں ان کا علاج ڈاکٹر سشیل کٹاریا کی دیکھ ریکھ میں چل رہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگھ کی صحت طویل عرصہ سے خراب چل رہی ہے ۔ ان کا کنبہ تین مہینے پہلے انہیں اس اسپتال میں لایا تھا ۔ یہاں پورے چیک اپ کے بعد انہیں پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا ۔ اتوار کی صبح تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا، لیکن دو پہر کو انہیں اچانک سانس لینے میں پریشانی ہونے لگی ۔
بتایا جا رہا ہے کہ ملائم سنگھ یادو کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا علاج ڈاکٹر سوشیلا کٹاریہ کی نگرانی میں جاری ہے۔ وہ کافی عرصے سے بیمار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بھی لکھنؤ سے گڑگاؤں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ شیو پال سنگھ یادو بھی اس وقت وہیں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ سالہ ملائم سنگھ 82 سال کے ہیں اور وہ ان کی طبیعت اس سے پہلے بھی خراب ہوئی تھی۔ اس وقت بھی انہیں گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پیشاب میں انفیکشن کے بعد وہ لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں بھی داخل رہے تھے، جہاں کئی روز علاج کے بعد ان کی چھٹی کر دی گئی تھی۔