پیر, جنوری 26, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

نیویارک سٹی میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت، شہر کے میئر نے کیا یہ اعلان

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 30, 2023
in خاص خبریں
0
نیویارک سٹی میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت، شہر کے میئر نے کیا یہ اعلان
0
SHARES
30
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیو یارک: امریکہ کے شہر نیو یارک سٹی میں میئر کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے تحت لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی جا سکے گی۔ وائس آف امریکہ کی خبر کے مطابق نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ نئے قوانین کے تحت مساجد کو جمعے کے دن اورمضان کے مہینے میں مغرب کے وقت لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کے لیے کسی خصوصی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔مئیر کے اس اعلان کو مسلمان کمیونٹی نے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے خوشی کا اظہار کیا ہے۔نیویارک سٹی کے میئر کے مطابق محکمۂ پولیس کا کمیونٹی افیئرز بیورو مساجد کے ساتھ مل کر نئےرہنما خطوط پر بات چیت کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اذان کو نشر کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات مناسب” ڈیسیبل لیول” پر سیٹ ہوں۔میئر کے دفتر نے کہا کہ مساجد اورعبادت گاہیں، 10 ڈیسیبل تک محیط آواز کی سطح پر اذان نشر کر سکتی ہیں۔
ایرک ایڈمز نے مسلم رہنماؤں کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا "بہت عرصے سے، یہ احساس رہا ہے کہ ہماری کمیونٹیز کو نماز کے لیے اپنی اذانوں کو با آواز بلند نشر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ "آج ہم واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ مساجد اور عبادت گاہیں بغیر کسی اجازت نامےکے جمعہ کو اور رمضان کے دوران اذان دینے کے لیے آزاد ہیں۔”
انہوں نےمزید کہا کہ جب تک وہ شہر کے میئر ہیں اس وقت تک نیویارک کے مسلمان امریکی خواب سے دور نہیں رہیں گے۔نیویارک شہر میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت پر کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے نیویارک چیپٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عفاف نشہر نے کہا ہے کہ "اذان کی آواز صرف اذان ہی نہیں۔ یہ اتحاد، عکاسی اور برادری کی دعوت ہے۔”
انہوں نے کہا کہ مِیئر کے اقدام سے افہام و تفہیم میں اضافے میں مدد ملے گی۔اس سے قبل امریکی ریاست منی سوٹا کا شہر منی ایپلس گزشتہ برس اس وقت خبروں میں رہا تھا جب وہاں مساجد کو اذان نشر کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ریاست نیویارک کے شہر کوئنز کے آئیڈیل اسلامک اسکول کی پرنسپل صومیہ فیروزی کہتی ہیں نیویارک سٹی کے نئے قوانین ان کے طالب علموں کو ایک مثبت پیغام دیتے ہیں۔ایڈمز کی نیوز کانفرنس میں شریک فیروزی نے کہا، "ہمارے بچوں کو اذان سن کر یاد آتا ہے کہ وہ کون ہیں۔” "نیو یارک شہر کے پڑوس میں اس کی بازگشت ہونے سے وہ ایک ایسی کمیونٹی کا حصہ محسوس کریں گے جو انہیں تسلیم کرتی ہے۔”
مئیرایرک ایڈمز کا تعلق ڈیمو کریٹک پارٹی سے ہے اور وہ مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔ انہوں نے عوامی زندگی میں مذہب کے کردار کو فروغ دیا ہے۔ان کا آبائی وطن گھانا ہے ۔دو سال قبل انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا تھا کہ”میں اپنی جڑوں کی تلاش لے لیے واپس گھانا آیا ہوں۔ میں اکواموفی کی ٹریڈیشنل کونسل کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے روحانی "کلینزنگ” کا مظاہرہ کیا اور میئر کی حیثیت سے ایک کامیاب مدت کے لیے برکتیں پیش کیں۔”
انہوں نے بعض اوقات شہری آزادیوں کے علم برداروں کو یہ کہہ کر خوفزدہ کیا ہے کہ وہ چرچ(مذہب) اور ریاست کی علیحدگی پر یقین نہیں رکھتے۔رواں برس ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا تھا "ریاست جسم ہے۔ چرچ دل ہے، آپ دل کو جسم سے نکال دیں توجسم مر جاتا ہے۔”ایرک ایڈمز کے اس بیان پر ان کے ترجمان نے اس وقت کہا تھا کہ میئر کا محض یہ مطلب تھا کہ ایمان ان کے اعمال کی رہنمائی کرتا ہے۔

Tags: اذانلاؤڈ سپیکرنیویارک سٹی
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیرمیں ناساز گار موسم کی وجہ سے سیب کی پیداوار میں 50 فیصد کمی

Next Post

ترنمول کانگریس کودہلی میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ملی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ترنمول کانگریس کودہلی میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ملی

ترنمول کانگریس کودہلی میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ملی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In