ہفتہ, مارچ 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

بیٹی بچاؤ کے نام پر بیٹیوں سے ہی دھوکہ: کھڑگے

انہوں نے کہا کہ 'بیٹی بچاؤ نعرہ' کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے مختص کی گئی رقم کا 80 فیصد اشتہارات پر خرچ کیا گیا

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 22, 2025
in دیار وطن
0
مودی حکومت ‘سنگل پارٹی رول’ چاہتی ہے: کھڑگے
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کا ‘بیٹی بچاؤ نعرہ’ ملک کی بیٹیوں کے ساتھ دھوکہ ہے اور اس کے تحت ان کی حفاظت کے لیے مرکز سے مختص فنڈز کو روک دیا گیا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ ‘بیٹی بچاؤ نعرہ’ کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے مختص کی گئی رقم کا 80 فیصد اشتہارات پر خرچ کیا گیا اور جب پارلیمانی کمیٹی نے اسے پکڑا اور حقیقت کو ظاہر کرتے ہوئے اس پر سوالات اٹھائے تو انہوں نے فوری طور پر اس رقم کو دوسرے مد میں دکھاکر بیٹی بچاؤ پروگرام کی لیپا پوتی کرنے کی کوشش کی گئی ۔
انہوں نے کہا ”بیٹی بچاؤ کے دس سال، مودی جی سے ہمارے تین سوال – بی جے پی نے ‘بیٹی بچاؤ’ کی بجائے ‘مجرموں کو بچاؤ’ کی پالیسی کیوں اپنائی؟ منی پور کی خواتین کو انصاف کب ملے گا؟ ہاتھرس کی دلت بیٹی ہو یا اناؤ کی بیٹی، یا ہماری چمپئن خاتون پہلوان کے معاملوں میں بی جے پی نے ہمیشہ مجرموں کو تحفظ کیوں دیا؟ دوسرا، ملک میں ہر گھنٹے میں خواتین کے خلاف 43 جرائم کیوں ریکارڈ کیے جاتے ہیں؟ ہمارے ملک کے سب سے کمزور دلت قبائلی طبقے کی خواتین اور بچوں کے خلاف ہر روز 22 جرائم درج ہوتے ہیں۔ مودی جی نے لال قلعہ پر اپنی تقریروں میں کئی بار خواتین کی حفاظت پر بات کی ہے، لیکن ان کے قول اور فعل میں تضاد کیوں ہے؟ تیسری، کیا وجہ ہے کہ 2019 تک ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ اسکیم کے لیے مختص کی گئی کل رقم کا تقریباً 80 فیصد صرف میڈیا ایڈورٹائزنگ میں خرچ کیا گیا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا "جب پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس حقیقت کو بے نقاب کیا، اس اسکیم میں استعمال ہونے والے فنڈز میں 2018-19 سے 2022-23 تک 63 فیصد کی زبردست کمی کی گئی اور بعد میں اسے ‘مشن شکتی’ کے تحت ‘سنبل’ کا نام دیا گیا۔ ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ اسکیم پر خرچ ہونے والے اعداد و شمار کو ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ نامی اسکیم کے ساتھ ملا کر دینا بند کردیا۔ 2023-24 کے لیے ‘سنبل’ کے مختص فنڈز اور استعمال شدہ فنڈز میں بھی 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔ "ڈیٹا میں یہ ہیرا پھیری کیا چھپانے کے لیے کی گئی؟”
مسٹر کھڑگے نے سوال کیا ”پچھلے 11 برسوں میں مودی حکومت نے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت پر خرچ ہونے والے بجٹ کو پورے بجٹ کے خرچ کے مقابلے نصف کیوں کر دیا ہے؟ کیا ہر ٹرک کے پیچھے ‘بیٹی بچاؤ’ چسپاں کرنے یا ہر دیوار پر یہ پینٹ لگانے سے خواتین کے خلاف جرائم، ان کے لیے روزگار کے مواقع، صحت کی اچھی سہولیات یا ظلم کے بعد خواتین کو انصاف ملے گا؟ بی جے پی کا ‘ بہت ہوا ناری پر وار ‘ کا کھوکھلا اشتہار 10 سال بعد اس کی صریح منافقت کو ظاہر کرتا ہے۔

Tags: 'مشن شکتی'بی جے پیبیٹی بچاؤ پروگرامپارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیکانگریسمودی
ShareTweetSend
Previous Post

کیرالہ میں سینک اسکول کا افتتاح

Next Post

بی جے پی نے پنجابیوں کی توہین کی: کیجریوال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کیجریوال نے نئی دہلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

بی جے پی نے پنجابیوں کی توہین کی: کیجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In