نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ کا طویل علالت کے بعد ہفتہ کے روز93 سال کی عمر میں گڑگاؤں میں انتقال ہوگیا۔صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آنجہانی لیڈر نٹور سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سابق مرکزی وزیر خارجہ جناب کے نٹور سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔صدر جمہوریہ مرمو نے اتوار کے روز سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ "سابق مرکزی وزیر مسٹر نٹور سنگھ کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت رنج ہوا۔ اپنے طویل کریئر میں، وہ ایک ممتاز سفارت کار سے لے کر ایک عظیم پارلیمنٹیرین تک نمایاں تھے۔ پدم بھوشن یافتہ ایک معروف شخصیت تھے۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے تئيں میری قلبی تعزیت ہے”۔
اعظم نریندر مودی نے ملک کے سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔مسٹر مودی نے اتوار کے روز ایکس پر کہا، "مسٹر نٹور سنگھ جی کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ انہوں نے سفارت کاری اور خارجہ پالیسی کی دنیا میں بھرپور کردار ادا کیا۔ وہ اپنی دانشمندی کے ساتھ ہی انمول تحریر نگاری کے لیے بھی مشہور تھے۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے تئيں میری تعزیت
مسٹر دھنکھڑ نے کہا، "مسٹر سنگھ نے وزیر خارجہ کے طور پر اور دیگر عہدوں پر قوم کی خدمت کی۔ وہ ایک اچھے مصنف تھے اور انہوں نے اس شعبے میں اہم کردار ادا کیا۔کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’ہم سابق مرکزی وزیر کے نٹور سنگھ جی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ہماری ہمدردی ان کے خاندان، دوستوں اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہے۔