نوادہ:آج جس طرح مسلم قوم کو عالم دین، مفتی، قاضی کی ضرورت ہے اسی طرح، ڈاکٹرس، انجینئرس، وکیل، سول سرونٹ، سائنس داں، اساتذہ اور پروفیسرس وغیرہ کی ضرورت ہے تاکہ وہ مسلمانوں کے خلا کو پرکرسکیں۔ سوروسوشل آرگنائزیشن کے بانی اور صدرمحمد شعیب عالم وارثی نے اپنے آبائی گاؤں پتھوری ضلع نوادہ بہارمیں پیرو طریقت حضرت مولانا شمس الہدیٰ احمد چشتی صاحب کے ہاتھوں جامعہ یوسفیہ و جوسیف انٹر نیشل اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم قوم و ملت کے طلباء کو ڈیجیٹل طرز پے دیا جائے گا۔ ورد وظائف کے بعد جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیرطریقت حضرت مولانا شمس الہدی احمد چشتی صاحب نے فرمائی ۔ جلسے کا آغاز قاری حسنین صاحب کی تلاوت سے ہوئی اور نعتیہ کلام پیش کرنے والوں میں آصف شیخ پوروی، سید محمد عارف اور محمد ساحل شامل ہیں۔ جبکہ نظامت کے فرائض مولانا انظارالحق ندوی نے انجام دئے اور مہمان مقرر کے طور پر مولانا حسان احمد رحمانی صاحب نے جلسے کو خطاب فرمایا۔
جلسے میں کثیر تعداد میں باشندگان پتھوری شامل ہوئے جبکہ جلسے کے انعقاد اور سنگ بنیاد میں جناب شعیب عالم وارثی صدر وفاؤندرسورو سوشل آرگنائزیشن، ڈاکٹرمحمد رفیق حسانی، سکندر عالم، شہباز عالم، شوکت اشرفی، عثمان اشرفی،دلشاد انور، محمد حامد(چھوٹو) و دیگر ممبران سورو سوشل آرگنائزیشن اور نوجوانان پتھوری نے نمایاں کردار انجام دۓ۔ جلسہ کا اختتام صدر جلسہ کی دعا پر ہوا۔