منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

فلسطین۔ اسرائیل کے درمیان اردن میں گفت و شنید

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 27, 2023
in اخبارجہاں
0
فلسطین۔ اسرائیل کے درمیان اردن میں گفت و شنید
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):اردن کے شہر عقبہ میں اسرائیل اور فلسطینی فریقوں کے درمیان امن کے لیے بات چیت جاری ہے۔ العربیہ کی خبر کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا کہ ایک فلسطینی بندوق بردار نے آج اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں دو یہودی آباد کاروں کو ان کی کار کے اندر گولی مار کر ہلاک کر دیا اور کسی فریق نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ حوارہ قصبے کے قریب ہوا ۔ واقعہ فلسطینیوں اور آباد کاروں کے درمیان شدید تصادم کی عکاسی کر رہا ہے۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمر بیس سال تھی ۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ فلسطینی حمہ آور کا تعاقب کر رہی ہے۔اردن کے سرکاری ٹی وی چینل ’’ المملکۃ‘‘ نے بتایا کہ ’’عقبہ اجلاس‘‘ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان برسوں میں اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے۔ یہ اجلاس کئی اقدامات پر اتفاق کے ساتھ ختم ہوا ہے۔ اس اجلاس کے شرکا کی جانب سے مشترکہ پریس بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔باخبر ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں فلسطینی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ ماجد فرج، اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی ’’شن بیٹ ‘‘ کے سربراہ رونن بار ، مشرق وسطیٰ اور شملای افریقہ کے لیے وائٹ ہاؤس کے سکیورٹی امور کے رابطہ کار بریٹ میک گرک اور مصر اور اردن کے سکیورٹی حکام نے شرکت کی ۔
اردن کی شاہی عدالت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کو میک گرک کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطینی علاقوں میں امن، کشیدگی میں کمی اور کسی بھی یکطرفہ اقدامات کو روکنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو روکنا ہوگا۔
ملاقات کے دوران شاہ عبد اللہ دوم نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان دو ریاستی حل پر مبنی ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے لیے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دو ریاستی حل ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ وہ ریاست ہے جو 4 جون 1967 کے خطوط پر قائم ہو گی اور اس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہوگا۔
اردن کے ایک سرکاری ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اے ایف پی کو بتایا کہ یہ ملاقات یکطرفہ اقدامات کو روکنے کی کوششوں کے تناظر میں ہوئی ہے تاکہ پرسکون اور اعتماد سازی کے اقدامات کی مدت تک پہنچا جا سکے اور دونوں فریقوں کے درمیان زیادہ جامع سیاسی روابط قائم ہوں۔یہ ملاقات اردن کی طرف سے فلسطینی نیشنل اتھارٹی اور باقی فریقوں کے ساتھ مل کر یکطرفہ اقدامات اور سیکورٹی میں اضافے کو روکنے کے لیے کی جانے والی شدید کوششوں کے تسلسل کے طور پر ہو رہی ہے۔ ذریعہ کے مطابق یہ اجلاس فلسطین اسرائیل مفاہمت تک پہنچنے کے لیے ایک ضروری قدم ہے جو بگاڑ کو روک دے گا۔الفتح تحریک نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ عقبہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ فلسطینی عوام کے مفاد اور قتل عام کو روکنے کی اہمیت کے حوالے سے کیا گیا ہے ۔ کچھ لوگوں کے انکار کو سمجھتے ہوئے بھی یہ فیصلہ مشکل پوزیشن لینے اور اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے کیا گیا۔دوسری جانب حماس نے ایک بیان میں اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کی شرکت کی مذمت کی اور کہا کہ صیہونیوں سے ملاقات فلسطینیوں کے قومی اتفاق رائے سے الگ ہونا، شہداء کے خون کی بے توقیری اور اسرائیل کے جاری جرائم پر پردہ ڈالنے کی کھلی کوشش ہے ۔ اس سے اسرائیل کو ہمارے مقدسات کی مزید خلاف ورزیوں کا حوصلہ ملے گا۔یاد رہے بدھ 22 فروری کو مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں ایک لڑکے سمیت 11 فلسطینی شہید اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ واضح رہے سال کے آغاز سے اب تک بچوں سمیت 61 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ 9 شہریوں سمیت 10 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے اسرائیلی افراد میں تین بچے، ایک پولیس اہلکار اور ایک یوکرینی خاتون بھی شامل ہے۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے 24 جنوری کو عمان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک غیر معمولی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے امن عمل کے لیے سیاسی افق کی راہ کھولنے کے لیے پرامن رہنے اور تشدد کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے جنوری کے آخر میں ایک سفارتی دورے کے اختتام پر مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی۔ یاد رہے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات 2014 سے تعطل کا شکار ہیں۔

Tags: اردناسرائیلفلسطینگفت و شنید
ShareTweetSend
Previous Post

کوٹہ :ملت چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر انتظام ایم سی ٹی کلینک کا افتتاح

Next Post

ہندوستان میں تیار ادویات کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنانا اہم ہے: وزیرصحت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہندوستان میں تیار ادویات کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنانا اہم ہے: وزیرصحت

ہندوستان میں تیار ادویات کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنانا اہم ہے: وزیرصحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In