جمعرات, اپریل 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی سب سے بڑی جیت درج کی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 26, 2023
in خاص خبریں, کھیل ایکسپریس
0
آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کی سب سے بڑی جیت درج کی
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر (104) اور اسٹیو اسمتھ (71) کے درمیان 132 رنز کی سنچری شراکت کے بعد گلین میکسویل (106) کی طوفانی سنچری اور زمپا کی شاندار گیند بازی کی بدولت بدھ کو یہاں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے میچ میں نیدرلینڈز کو ریکارڈ 309 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی سب سے بڑی جیت درج کی۔
400 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیدرلینڈز کی شروعات انتہائی خراب رہی اور پانچویں اوور میں ہی میکس او ڈاؤڈ چھ رن کی شکل میں اس نے اپنا پہلا وکٹ کھودیا، او ڈاؤڈ اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اس کے بعد نیدرلینڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور اس کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ نیدرلینڈ کی جانب سے وکرم جیت سنگھ نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے اور وہ میکسویل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ تیجا نے 14، اسٹاک ایڈورڈز 12، سائبرینڈ اینجل بریکٹ 11 اور کولن ایکرمین نے 10 رنز بنائے۔ ہالینڈ کی جانب سے کوئی اور بلے باز ڈبل فیگرز تک نہ پہنچ سکا۔
آسٹریلیا کے لیے زمپا نے آٹھ رن دے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مچل مارش نے دو وکٹ لیا۔ جب کہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل میکسویل نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ میں صرف 40 گیندوں پر سنچری بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل ورلڈ کپ میں تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے اسی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ میکسویل نے نو بال پر چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ اننگ کے آخری اوور میں وان بیک کی گیند کو اڑانے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کیچ ہو گئے۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کو جلد ہی پہلا جھٹکا مچل مارش (9) کی صورت میں لگا لیکن اس کے بعد وارنر اور اسمتھ نے نیدرلینڈز کے باؤلنگ اٹیک کو نشانہ بناتے ہوئے شاندار اسکور کی شاندار بنیاد رکھی جس پر مارنس لابوشین (62) اور میکسویل نے رنوں کا پہاڑکھڑا کردیا۔ اسمتھ اننگ کے 24ویں اوور میں آریان دت کی گیند کو پوائنٹ پر کٹ کرنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ وارنر کیریئر کی 21ویں سنچری مکمل کرنے کے بعد وان بیک کی گیند کو فائن ٹانگ پر کھیلنے کی کوشش میں دت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

وان وِک نیدرلینڈ کے کامیاب ترین باؤلر رہے۔ انہوں نے 74 رنز دے کر مارش، وارنر، میکسویل اور مچل اسٹارک کی وکٹیں حاصل کیں، جب کہ باس ڈیلائیڈ نے 115 رنز دینے کے بعد دو وکٹیں حاصل کیں۔ آریان دت نے 59 رنز دے کر اسٹیو اسمتھ کا وکٹ حاصل کیا۔

Tags: آسٹریلیاجیتشکستنیدرلینڈز
ShareTweetSend
Previous Post

ایشیائی پیرا گیمز میں پندوستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

Next Post

وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ آسام کیخلاف کانگریس کی الیکشن کمیشن میں شکایت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ آسام کیخلاف کانگریس کی الیکشن کمیشن میں شکایت

وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ آسام کیخلاف کانگریس کی الیکشن کمیشن میں شکایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In