جمعہ, مارچ 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کا 30 اپریل کو افتتاح

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 10, 2023
in دیار وطن
0
تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کا 30 اپریل کو افتتاح
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وزیراعلیٰ نے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی عمارت کا افتتاح 30 اپریل کو ہوگا۔وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے سکریٹریٹ کمپلیکس کے تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد افتتاح کیلئے مہورت طئے کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آج سکریٹریٹ کامپلکس کے علاوہ شہیدان تلنگانہ کی یادگار اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 اپریل کو سکریٹریٹ کامپلکس کا افتتاح عمل میں آئے گا جبکہ 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر یادگار شہیدان تلنگانہ کی نقاب کشائی انجام دی جائے گی۔ سیاست نیوزکا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے طویل قامت مجسمہ کی نقاب کشائی 14 اپریل کو عمل میں آئے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرتے ہوئے 617 کروڑ سے انتہائی عالیشان سکریٹریٹ کامپلکس تعمیر کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے آج اختتامی مرحلہ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فرنیچر اور دیگر انفراسٹرکچر کی فراہمی کے بارے میں عہدیداروں کو ضروری ہدایت دی ۔ چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ تعمیری کام آخری مراحل میں ہے اور طئے شدہ تاریخ تک تزئین نو کے کام مکمل کرلئے جائیں گے۔ چیف منسٹر کی سالگرہ کے موقع پر 17 فروری کو سکریٹریٹ کے افتتاح اور جلسہ عام کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن ایم ایل سی نشستوں کے اعلامیہ کی اجرائی اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سبب پروگرام کو ملتوی کرنا پڑا۔ چیف منسٹر نے سکریٹریٹ کی عمارت میں الیویشن کے کاموں ، فوارہ کی تنصیب ، گرین لان کی تعمیر اور دیگر سہولتوں کے بارے میں عہدیداروں سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ تقریباً ہر فلور کا معائنہ کیا ۔ خاص طور پر چیف منسٹر آفس اور ریاستی وزراء کے دفاتر کا معائنہ کیا گیا ۔ سکریٹریٹ کے باب الداخلہ کی تعمیر کیلئے بھوپال سے ماہرین کو طلب کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے باب الداخلہ کی کمان کی خوبصورتی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر کے چیمبر میں فراہم کی جارہی سہولتوں ، ٹیبل ، کرسی اور دیگر فرنیچر کا چیف منسٹر نے جائزہ لیا ۔ انہوں نے واستو کے مطابق دروازوں کی تنصیب اور نشست کے انتظام کی ہدایت دی۔ کے سی آر نے اپنے چیمبر کے لئے اپنی پسند کے رنگ کی پینٹنگ کا مشورہ دیا۔ چیف منسٹر چیمبر میں کانفرنس روم کا جائزہ لینے کے بعد کے سی آر نے بعض تبدیلیوں کی ہدایت دی ۔ چیف سکریٹری اور اعلیٰ عہدیداروں کے چیمبرس اور مین کانفرنس ہال کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہر وزیر کے چیمبر کے قریب متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کے دفاتر قائم کئے جائیں۔ کے سی آر نے سکریٹریٹ کے اطراف کے علاقہ کا معائنہ کرکے سر سبز و شاداب کبنانے کی ہدایت دی۔ سکریٹریٹ سے چیف منسٹر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی تعمیر کا جائزہ لینے پہنچے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کا 125 فٹ طویل مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے ہمراہ وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی ، وزیر سماجی بھلائی کے ایشور ، ارکان اسمبلی ڈی سمن ، جیون ریڈی ، چیف سکریٹری شانتی کماری ، آر اینڈ بی اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کے علاوہ کمشنر پولیس سی وی آنند موجود تھے۔ر

Tags: افتتاحتلنگانہسکریٹریٹ
ShareTweetSend
Previous Post

کویتا کی دہلی میں خواتین تحفظات کے لیے ایک روزہ بھوک ہڑتال

Next Post

حج2023: فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مقامی عازمینِ کو حج پیکیج کی ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت

حج2023: فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In