ہفتہ, مارچ 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ایران کے میزائل پروگرام پر امریکہ کی نئی پابندیاں

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 19, 2023
in اخبارجہاں
0
ایران کے میزائل پروگرام پر امریکہ کی نئی پابندیاں
0
SHARES
33
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تہران، 19 اکتوبر (یو این آئی) ایران نے بدھ کے روز میزائل سازی سے متعلق سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی طرف سے عائد پابندیوں کے ‘غیر مشروط’ خاتمے کی تصدیق کی، جب کہ اسی دن امریکہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ایران کی وزارت خارجہ نے ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "برسوں پہلے میزائل سرگرمیوں اور متعلقہ خدمات اور ٹیکنالوجیز کے تبادلے کے لیے بعض ایرانی افراد اور اداروں پرعائد کردہ ایران مخالف پابندیاں، بشمول منجمد اثاثے اور مالی پابندیاں آج غیر مشروط طور پر ہٹا دی گئی ہيں”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے دفاعی مذاکرات اور تعاون کو محدود کرنے یا پابندی لگانے کا کوئی بھی اقدام اب یو این ایس سی کی قرارداد 2231 کے تحت دفعات کی خلاف ورزی ہو گی۔ تاہم، امریکہ نے آج ہی کئی اقدامات کیے جس سے یہ اشارہ دیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد بھی ایران کے میزائل پروگرام پر امریکی پابندیاں برقرار رہیں گی۔
امریکہ نے بدھ کے روز ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون پروگرام سے مبینہ تعلق کے الزام میں چند افراد اور فرموں کے گروپ پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ مزید برآں، منگل کے روز اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں، یورپی کونسل نے کہا کہ اس نے ‘ایران پر یورپی یونین کے عدم پھیلاؤ کے نظام کے تحت پابندیوں کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے یورپی کونسل کے فیصلے کو یکطرفہ، غیر قانونی اور سیاسی طور پر نامناسب قرار دیا۔واضح رہے کہ ایران نے جولائی 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کیے تھے جسے رسمی طور پر JCPOA کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جس میں ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کے بدلے میں ایران کے جوہری پروگرام پر کچھ پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ تاہم، امریکہ مئی 2018 میں معاہدے سے دستبردار ہو گیا اور اس نے ایران پر اپنی یکطرفہ پابندیاں دوبارہ لگا دی تھیں۔

Tags: ایرانڈرون پروگرامسلامتی کونسلمیزائل
ShareTweetSend
Previous Post

راکٹ حملہ کا خوف:جرمن چانسلر اسرائیلی ہوائی اڈہ پر اوندھے منہ ۔۔۔!

Next Post

تلنگانہ میں دوسرے دن بھی راہل و پرینکا کی بس یاترا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تلنگانہ میں دوسرے دن بھی راہل و پرینکا کی بس یاترا

تلنگانہ میں دوسرے دن بھی راہل و پرینکا کی بس یاترا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In