منگل, مارچ 31, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

نیویارک ٹائمز نے مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ دائرکیا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 28, 2023
in اخبارجہاں
0
نیویارک ٹائمز نے مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ دائرکیا
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیویارک (یو این آئی)امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی اور مائیکرو سافٹ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے اپنے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی (اے آئی) اور لارج لینگوئج ماڈل سسٹمز کو تربیت دینے کے لیے اخبارکے مواد کو استعمال کیا ہے۔
کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے اس مقدمے کو نیویارک کی فیڈرل کورٹ میں دائر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں نے اپنے سسٹمز بنانے کے لیے متعدد ذرائع سے اخبار کے ڈیٹا کو کاپی کیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں نے نیویارک ٹائمز کے مواد پر خصوصی زور دیا اور اخبار کی صحافت پر کی جانے والی سرمایہ کاری سے مفت فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تاکہ وہ بلا اجازت یا معاوضے کے اپنی پراڈکٹس تیار کرسکیں۔
مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ کاپی رائٹس کے تحت محفوظ مضامین، کالم، ریویوز، ہاؤ ٹو گائیڈز اور دیگر کو غیر قانونی طور پر استعمال کرکے اے آئی پراڈکٹس کو تیار کیا گیا جس سے اخبار کی سروس فراہم کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب اوپن اے آئی کے خلاف اس طرح کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ستمبر میں ایک درجن سے زائد مصنفین نے بھی کمپنی کے خلاف ان کی تحریروں کے مبینہ استعمال پر مقدمہ دائر کیا تھا۔
اے آئی چیٹ بوٹس کے لارج لینگوئج ماڈلز کو تربیت کے لیے کافی ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے جو عام طور پر انٹرنیٹ سے اکٹھا کیا جاتا ہے۔
اوپن اے آئی کے خلاف اب تک کاپی رائٹ مواد کو استعمال کرنے کے حوالے سے متعدد مقدمات دائر ہوچکے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا جب دونوں کمپنیوں سے اخبار کے مواد کو استعمال کرنے کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہوئے۔
اخبار نے دونوں کمپنیوں سے کسی ہرجانے کا مطالبہ نہیں کیا مگر یہ ضرور کہا کہ اوپن اے آئی کی قدر 80 ارب ڈالرز ہے جبکہ مائیکرو سافٹ 2800 ارب ڈالرز کی مالک کمپنی ہے اور یہ دونوں کمپنیاں اخبار کو ہونے والے اربوں ڈالرز کے نقصان کی ذمہ دار ہیں۔
مقدمے میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ دونوں کمپنیاں ایسے تمام چیٹ بوٹ ماڈلز اور ٹریننگ ڈیٹا کو ختم کر دیں جن کے لیے اخبار کے مواد کو استعمال کیا گیا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے نیویارک ٹائمز کے مقدمے پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب اوپن اے آئی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام اداروں اور مصنفین کے کاپی رائٹ مواد کا احترام کرتے ہیں، ہماری نیویارک ٹائمز سے جاری بات چیت اب تک تعمیری رہی، تو ہم اس نئی پیشرفت پر حیران اور مایوس ہوئے ہیں۔

Tags: بلا اجازتجی پی ٹیلارج لینگوئج ماڈل سسٹمزموادنیویارک ٹائمز
ShareTweetSend
Previous Post

مملکت ہمیشہ سے اپنے واضح موقف پر قائم:سعودی ولی عہد

Next Post

دہلی-این سی آر میں شدید دھند، پروازیں اور ٹرین آپریشن متاثر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی-این سی آر میں شدید دھند، پروازیں اور ٹرین آپریشن متاثر

دہلی-این سی آر میں شدید دھند، پروازیں اور ٹرین آپریشن متاثر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In