جمعرات, فروری 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

بہاراسمبلی میں مانجھی پر بھڑک گئے نتیش

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 9, 2023
in سیاست
0
بہاراسمبلی میں مانجھی پر بھڑک گئے نتیش
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وزیر اعلیٰ بہار نے کہا: یہ تو میری حماقت کی وجہ سے وزیراعلیٰ بنا,بغیر کسی مطلب کے بولتے رہتا ہے

پٹنہ (یواین آئی) بہار اسمبلی میں جمعرات کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی پربھڑک اٹھے اور کہا کہ انہیں (مسٹر مانجھی) کو وزیر اعلیٰ بنانا ان کی سب سے بڑی بے وقوفی تھی۔ اسمبلی میں بہار (تعلیمی اداروں میں داخلہ) ریزرویشن (ترمیم) بل2023 پر بحث کے دوران سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے جب کہا کہ انہیں ذات پات کے مردم شماری کے اعداد و شمار پر بھروسہ نہیں ہے۔ یہ ٹھیک سے نہیں ہوا ہے۔ سروے کے لیے گھر تک کوئی نہیں پہنچا اور ٹیبل پر بیٹھ کر اعداد و شمار تیار کر دیئے گئے ۔ اگر اس بنیاد پرکچھ کرتے بھی ہیں تو اس کی صورت حال بھی وہی رہے گی، جس کو حقوق ملنا چاہیے اسے حقوق نہیں ملیں گے۔
مسٹر مانجھی نے مزید کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر نے بھی ہر 10 سال بعد ریزرویشن کا جائزہ لینے کی بات کی تھی، لیکن کیا بہار حکومت نے ریزرویشن کا جائزہ لیا؟ حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ زمین پر ریزرویشن کی کیا حالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک وہ جانتے ہیں، گزیٹڈ ملازمین کے لیے ریزرویشن میں روسٹر ضابطہ 1971 سے نافذ ہے۔ دلتوں کیلئے ریزرویشن 16 فیصد ہونا چاہیے تھا لیکن صرف تین فیصد ریزرویشن دیا گیا ہے۔ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ 16 فیصد کیسے پورا کیا جائے۔ اسی طرح مختلف تعلیمی اداروں میں ریزرویشن کی بات کی جا رہی ہے لیکن زمین پر جو کچھ ہے اس کے حوالے سے بھی کچھ انتظام کیا جانا چاہیے۔ اب تک حکومت یہ نظام نہیں بنا سکی۔ اس لیے محض ریزرویشن بڑھانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ سن کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار مسٹر مانجھی پر بھڑک گئے ۔
وزیر اعلیٰ نے بڑے سخت لہجے میں کہا یہ کیا کہہ رہے ہیں ان کو کچھ آئیڈیا بھی ہے۔ یہ تومیری غلطی ہے کہ میں نے اس آدمی کو وزیر اعلیٰ بنادیاتھا۔ اس کو کوئی سینس نہیں ہے ۔ ایسے ہی بولتے رہتا ہے، کوئی مطلب نہیں۔، ہم کہہ رہے تھے کہ آپ لوگوں کو (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے ساتھ رہنا چاہیے، لیکن یہ بھاگ کر آگیا تھا سات پارٹیوں میں، اس لیے اس بار ہم جان کر اس کو بھگا دیئے۔2013 میں جب میں نے بی جے پی کو چھوڑ دیا تھا ، تب ہم اس کو سی ایم بنا دیئے ۔ جس کے بعد میری پارٹی کے جولوگ تھے وہ دو ہی مہینے میں کہنے لگے کہ یہ گڑ بڑ ہے ، اسے ہٹائیے ۔آخر کارہم کو مجبور کیا تو ہم دوبارہ وزیر اعلیٰ بن گئے۔
پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری نے مسٹر کمار کو ایک یا دو بار بٹھانے کی کوشش کی لیکن وزیر اعلیٰ بہت غصے میں تھے، انہوں نے مزید کہا "یہ کہتا رہتا ہے کہ وہ بھی وزیر اعلیٰ تھے۔ وہ کیا وزیر اعلیٰ تھا،۔یہ تو میری حماقت کی وجہ سے وزیراعلیٰ بنا ۔ بغیر کسی مطلب کے بولتے رہتا ہے اور میڈیا والے اسے پبلسٹی دیتے ہیں”۔
جب وزیر اعلیٰ بول رہے تھے، مسٹرمانجھی بار بار اسپیکر سے کہہ رہے تھے کہ وزیر اعلیٰ غلط باتیں کہہ رہے ہیں۔ دوسری طرف بی جے پی ارکان نے وزیر اعلیٰ کے الفاظ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ اس کے بعد، شور شرابے کے درمیان، بہار ریزرویشن (ترمیمی) بل 2023 (تعلیمی اداروں میں داخلہ) کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

Tags: بحثبہاراسمبلیجیتن رام مانجھیذات پاتریزرویشنصورت حالنتیش
ShareTweetSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے سرجے والا کو گرفتاری سے راحت دی

Next Post

اسرائیلی درندگی کے سبب غزہ کی 60 فی صد آبادی بے گھرہوگئی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسرائیلی فضائی حملوں میں 78 بچوں سمیت 413 فسلطینیوں کی موت

اسرائیلی درندگی کے سبب غزہ کی 60 فی صد آبادی بے گھرہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In