اتوار, مارچ 15, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

بی جے پی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی: آتشی

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 22, 2024
in دہلی نامہ
0
مرکز کی بھاجپا سرکار نے پھر بجٹ میں دہلی کے لوگوں کو دھوکہ دیا: آتشی
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اب جیل سے باہر ہیں تو دہلی کے لوگوں کا کوئی کام نہیں رکے گا اور اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کوئی سازش بھی کامیاب نہیں ہوگی۔محترمہ آتشی نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سب سے پہلے میں اے اے پی لیڈر اور سیاسی گرو اروند کیجریوال کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور دہلی کے لوگوں کی دیکھ بھال کی اتنی بڑی ذمہ داری مجھے سونپی۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف ضرور لیا ہے، لیکن یہ میرے لیے اور ہر ایک کے لیے بہت جذباتی لمحہ ہے، جب مسٹر اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ نہیں ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال وہ شخص ہیں جنہوں نے گزشتہ 10 سال میں دہلی کا چہرہ بدل دیا۔ پچھلے 10 برسوں میں، انہوں نے دہلی کے عام لوگوں کی زندگی بدل دی ہے۔ مسٹر کیجریوال وہ شخص ہیں جنہوں نے دہلی کے لوگوں کو مفت بجلی دی، دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کا مستقبل بدل ڈالا۔محترمہ آتشی نے کہا کہ آج مسٹر اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ نہیں ہیں کیونکہ بی جے پی کی حکومت والی مرکزی حکومت نے اروند کیجریوال کے خلاف سازش رچی، ان کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کیے اور انہیں ان فرضی مقدمات میں گرفتار کر کے چھ ماہ تک جیل میں رکھا۔ انہیں توڑنے اور دبانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن مسٹر کیجریوال نہ ٹوٹے، نہ ہی دبے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم سبھی دہلی والوں کو مل کر ایک کام کرنا ہے کہ فروری میں ہونے والے انتخابات میں مسٹر کیجریوال کو دہلی کا وزیر اعلیٰ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی کے عوام مسٹر کیجریوال کو دوبارہ دہلی کا وزیر اعلیٰ نہیں بناتے ہیں تو جو مفت بجلی آج دہلی والوں کو مل رہی ہے، بی جے پی اپنی سازش سے اسے بند کردے گی۔ جن سرکاری اسکولوں کو اروند کیجریوال نے بہتربنایا ہے وہ پھر سے خستہ حالی کا شکار ہو جائیں گے۔ محلہ کلینک بند ہوجائیں گے، اسپتالوں میں علاج بند ہوجائے گا، خواتین کا مفت بس سفر بند ہو جائے گا۔

Tags: اروند کیجریوالبی جے پیپریس کانفرنسدہلیوزیر اعلیٰ
ShareTweetSend
Previous Post

قومی اقلیتی کمیشن سے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا تقاضا

Next Post

دھاراوی کی مسجد کے ایک حصہ کے انہدام کی کوششوں کیخلاف احتجاج

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دھاراوی کی مسجد کے ایک حصہ کے انہدام کی کوششوں کیخلاف احتجاج

دھاراوی کی مسجد کے ایک حصہ کے انہدام کی کوششوں کیخلاف احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In