لکھنؤ:02جولائی(یواین آئی) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع ہاتھرس میں پیش آئے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مغموم اہل خانہ کے ہمدردری کا اظہا کیا ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعلی نے اے ڈی جی، آگرہ کمشنر، علی گڑھ کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے کر 24 گھنٹے میں حادثے کی وجوہات کی جانچ رپورٹ طلب کی ہے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلی نے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2۔2 لاکھ اور زخمیوں کو 50۔50 ہزار روپئے مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی مہلوکین کے اہل خانہ کو 2۔2 لاکھ اور زخمیوں کو 50۔50 ہزار روپئے کی مالی مدد دینے کا علان کیا گیا ہے۔حادثے کے سلسلے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنے سرکاری رہائش گاہ پر سینئر افسران کے ساتھ لگاتر میٹنگ کررہے ہی۔ اور پل پل کی رپورٹ کے لئے انہوں نےر یاستی حکومت کے تین وزراء(اسیم ارون، سندیپ سنگھ اور لکشمی نارائن چودھری) چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو موقع پر بھیجا ہے اور لگاتار ان کے رابطے میں ہیں۔وزیر اعلی کی ہدایت ہے کہ واقعہ کا خاطی کوئی بھی ہو بچے گا نہیں۔ اس پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔ دوسری طرف ضلع انتظامیہ نے عام لوگوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر 05722227041اور 05722227042جاری کیا ہے۔
یوگی نے ایکس پر لکھا’ ضلع ہاتھرس میں ہونے والے افسوس ناک حادثے میں جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ میری تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔ متعلقہ حکام کو جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کام کرنے اور زخمیوں کا مناسب علاج کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔اتر پردیش حکومت کے وزراء لکشمی نارائن چودھری اور سندیپ سنگھ جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔