جمعرات, اپریل 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

مدارس کے سروے سے کوئی دقت نہیں: مولانا ارشد مدنی

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 18, 2022
in بزم شمال, دیار وطن
0
ہمارااعتراض سرکارکی نیت پر ہے ، سرورے پر نہیں:مولاناا رشدمدنی
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دارالعلوم دیوبند کے صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی نے واضح کیا کہ چھپانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے

دیوبند( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): یوگی حکومت کے ذریعہ غیر سرکاری مدارس کا سروے کرانے کے متعلق دارالعلوم دیوبند میں منعقد یوپی کے نمائندہ مدارس کے اجلاس کے دوران صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی نے ملک کی آزادی میں مدارس کے کردار پر روشنی ڈالی اور مدرسہ کے منتظمین کو کئی پہلوﺅں پر مکمل جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مدارس میں ہائی اسکول تک عصری تعلیم کا لازمی انتظام کیا جائے۔قومی آواز ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مدارس ملک کے قانون کے تحت چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اسلامیہ میں مالی حساب وکتاب میں بطور خاص شفافیت کا خیال رکھا جائے، اپنے طور سے سالانہ آڈٹ کرائیں، آئندہ سالوں میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے نمائندے بھی مختلف مواقع پر مربوط مدارس میں حساب وکتاب کا جائزہ لیے سکتے ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ زمین جائیداد کے کاغذات مستحکم رکھیں، اس سلسلہ میں بالکل بھی کوتاہی سے کام نہ لیں، حالیہ سروے سے ہر گزتشویش میں مبتلا نہ ہوں، بلکہ سروے ٹیم کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور مطلوبہ معلومات فراہم کرائیں۔ ملک کو جیسے عصری تعلیم یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے بالکل اسی طرح ملت کو اچھے عالم ومفتی اچھے حافظ وقاری، اچھے امام وموذن اور اچھے دینی خدام کی بھی ضرورت ہے جو مدارس سے پوری ہوگی۔ اس لئے مدرسے اپنے نظام کے ساتھ چلتے رہیں گے۔ حدود شرع میں رہتے ہوئے جائز معاملات میں حکومت کا ہر ممکن تعاون کریں۔
اس پروگرام کے بعد بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے صاف کیا کہ انہیں سروے سے کوئی دقت نہیں ہے، کیونکہ مدارس میں چھپانے کے لئے کچھ نہیں اور مدارس کے دروازے سب کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اس لئے سروے سے ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مدارس کا جو نظام ہے وہ مکمل ہے اس لئے ہمیں مدارس کے لئے سرکار کی کسی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ کویہ بھی بتادیں کہ یوگی حکومت کے ذریعہ غیر سرکاری مدارس کا سروے کرانے کے متعلق دارالعلوم دیوبند میں منعقد یوپی کے نمائندہ مدارس کے اجلاس میں دارالعلوم دیوبند نے سروے کے حوالہ سے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے صاف لفظوں میں کہا کہ اہل مدارس کو سروے کی مخالفت نہیں بلکہ اس میں تعاون کرنا چاہئے، کیونکہ مدارس کے اندر کوئی بھی چھپی ہوئی چیز نہیں ہے، اہل مدارس کو چاہئے کہ وہ اپنا حساب کتاب اور دستاویزات کو شفاف رکھیں اور مدارس کی تاریخ سے اہل وطن کو واقف کرائیں۔ اجلاس میں شامل ہوئے سینکڑوں مدارس کے ذمہ داران نے بیک آواز مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور صدرالمدرسین مولانا سید ارشد مدنی کے ذریعہ پیش کردہ اس اعلامیہ کی حمایت کی، اجلاس کے دوران مدارس کے طلبہ کے لئے عصری تعلیم کا نظم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

Tags: ارشد مدنیدارالعلوم دیوبندمدارس
ShareTweetSend
Previous Post

چندی گڑھ یونیورسٹی کی طالبات کے نہانے کا ویڈیو وائرل ہونے پر شدید ہنگامہ

Next Post

امریکی شہریت حاصل کرنے والوں کا تناسب 30 فیصد بڑھ گیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکی شہریت حاصل کرنے والوں کا تناسب 30 فیصد بڑھ گیا

امریکی شہریت حاصل کرنے والوں کا تناسب 30 فیصد بڑھ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In