نئی دہلی: اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وہ آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اب ‘بھارتیہ جنتا پارٹی کو چنئی، کولکتہ، حیدرآباد اور ممبئی کو یونین ٹیریٹری بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔’ اویسی نے کہا ’’ہم آج کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔‘‘
#WATCH सुप्रीम कोर्ट ने जम्मू-कश्मीर में अनुच्छेद 370 को हटाए जाने को संवैधानिक रूप से वैध ठहराया।
— ANI_HindiNews (@AHindinews) December 11, 2023
AIMIM प्रमुख असदुद्दीन ओवैसी ने कहा, "हम इस फैसले से संतुष्ट नहीं है… कश्मीर हमेशा से भारत का एक अटूट हिस्सा रहा है… अब आने वाले दिनों में भाजपा को कोलकाता, चेन्नई, हैदराबाद और… pic.twitter.com/DS0MbvzYj1
انہوں نے کہا کہ میری نظر میں آرٹیکل 370 کو ہٹانا آئینی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔ تقسیم اور ریاست کا خاتمہ اس سے بڑا دھوکہ ہے جس کا ہم نے کشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا۔اویسی نے کہا، “میں نے پہلے بھی کہا ہے اور آج بھی کہہ رہا ہوں کہ اب اسے عدالت سے قراردے دیا گیا ہے، کل کوئی بھی بی جے پی کو چنئی، کولکتہ، حیدرآباد اور ممبئی یونین ٹریٹری (مرکز کے زیر انتظام علاقے) بنانے سے نہیں روک سکے گا۔ "