نئی دہلی، 8 جنوری (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے دہلی شراب پالیسی (جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا تھا) سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی ضمانت کی درخواست پرپیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کیا۔
جج جسٹس سورناکانتا شرما نے ای ڈی سے جواب طلب کیا اور کہا کہ کیس کی اگلی سماعت 29 جنوری کو ہوگی۔عدالت کے سامنے ایم پی سنگھ کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل موہت ماتھر نے دلیل دی کہ درخواست گزار کو صرف ایک گواہ کے بیان پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔نچلی عدالت نے 22 دسمبر 2023 کو ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔13 اکتوبر سے عدالتی حراست میں جیل میں بند سنگھ کو ای ڈی نے 4 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔












