بدھ, اکتوبر 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فلسطین- اسرائیل جنگ

اب اسرائیلی وزیرخزانہ نے حسن نصر اللہ کو قتل کرنے کا مطالبہ کردیا

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 7, 2024
in فلسطین- اسرائیل جنگ
0
اب اسرائیلی وزیرخزانہ نے  حسن نصر اللہ کو قتل کرنے کا مطالبہ کردیا
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تل ابیب، 7 اگست (یو این آئی/ایجنسیاں) اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزالل سموترچ نے لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے قتل کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیر نے حزب اللہ کے اعلی کمانڈروں میں سے ایک فواد شُکرکی موت کے ساتویں دن منعقد کی گئی تقریب سے نصر اللہ کے خطاب کے جواب میں اس بات کا اظہار کیا جو 30 جولائی کو بیروت میں داحیہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔سموتریچ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو نصر اللہ کو جواب نہیں دینا چاہیے بلکہ اُسے ختم کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ایک تقریب میں اپنے خطاب میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نصراللہ نے کہا کہ وہ 30 جولائی کو بیروت پر اسرائیل کے حملے کا جواب اکیلے یا دیگر ایرانی نواز گروپوں کے ساتھ دیں گے۔دوسری جانب لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے اعتراف کیا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے تنظیم کے ایک سرکردہ رہ نما فواد شکر کا قتل جماعت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

نصر اللہ نے شکر کے قتل کے ایک ہفتےکے بعد ایک تقریر کے دوران کہا کہ فواد شکر حزب اللہ کے سب سے نمایاں بانیوں اور صلاحیتوں میں سے ایک تھے۔ ان کا قتل حزب اللہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں فواد شکر کا قتل "ایک کامیابی ہے لیکن فتح نہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل حماس اور ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔نصر اللہ نے یمن، شام اور عراق میں اپنے اتحادیوں سے کشیدگی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا، لیکن انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ایران اور شام کو جنگ میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں، بلکہ انہیں ہماری مدد کرنے کی ضرورت ہے۔دریں اثنا انہوں نے زور دے کر کہا کہ”ہم فواد شکر کے قتل کے بعد اسرائیل کو جواب دینے کے پابند ہیں، مگر ہم اپنے ردعمل کے حوالے سے محتاط ہیں”۔

انہوں نے اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر کو "سزا کا حصہ” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ردعمل آئے گا، چاہے ہم اکیلے ہوں یا ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر جواب دیں”۔حزب اللہ کی تقریر سے چند منٹ قبل اسرائیلی جنگی طیاروں نے 30 منٹ سے بھی کم وقت میں بیروت پر 3 بار ساؤنڈ بیریئر کو توڑا، جس کے نتیجے میں زور دار آواز کے دھماکے ہوئے اور لوگ لبنانی دارالحکومت میں پناہ کی تلاش میں بھاگ کھڑے ہوئے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے اوپر سے کم اونچائی پر پروازیں کیں۔ عینی شاہدین نے کہا کہ وہ طیاروں کو کھلی آنکھوں سے دیکھ سکتے تھے، اوران کے نتیجے میں سب سے بڑے آواز کے دھماکے ہوئے جو کہ رہائشیوں نے برسوں میں سنے تھے۔قابل ذکر ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد گذشتہ چند دنوں کے دوران ایک طرف ایران اور اس کے اتحادیوں اور دوسری طرف اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فوجی کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ تہران اسماعیل ھنیہ اور حزب اللہ فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی قیادت میں ایرانی حکام نے اسرائیل کو "سخت سزا” دینے کی دھمکی دی۔ حزب اللہ نےفواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کا عزم بھی کیا۔جبکہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جیسے جیسے خدشات بڑھتےجا رہے ہیں امریکہ نے خطے میں اپنے فوجی نظام کو مضبوط بنانے اور اپنے فوجیوں اور اپنے اتحادی اسرائیل کی حفاظت کے لیے مزید جنگی جہازوں اور جنگی طیاروں کی تعیناتی کا اعلان کردیا ہے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلی فوجاسماعیل ہنیہبیروتبیزالل سموترچحزب اللہحسن نصر اللہدائیں بازووزیر خزانہ
ShareTweetSend
Previous Post

فسادیوں کے کیس جلد نمٹائیں گے: وزیراعظم برطانیہ

Next Post

شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت ختم کرنے کیخلاف آخری اپیل بھی مسترد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت ختم کرنے کیخلاف آخری اپیل بھی مسترد

شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت ختم کرنے کیخلاف آخری اپیل بھی مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In