نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) ملک میں ریلوے حادثات میں اضافے کے درمیان آنے والے عام بجٹ میں ریلوے کے سرمائے میں ایک لاکھ آٹھ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ حفاظت کئے خرچ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔منگل کو میڈیا کو بجٹ تجاویز کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، ریلوے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اطلاعاتی نشریات کے وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے تیسری مدت کار کے پہلے بجٹ میں ریلوے کے لیے ریکارڈ 2 لاکھ 65 ہزار 200 کروڑ روپے کا التزام کیا ہے، جب کہ سال 2014 میں ریلوے کے لیے سرمایہ مختص تقریباً 35 ہزار کروڑ روپےرہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ 62 ہزار 200 کروڑ روپے کے اس سرمایہ خرچ میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 795 کروڑ روپے حفاظت پر خرچ کئے جائیں گے۔ حفاظت کی مد میں پرانے ریلوے ٹریکس کو تبدیل کرنے، آرمر کے نئے 4.0 ورژن کی تنصیب، انجنوں اور کوچز کی دیکھ بھال، اوور برج اور انڈر پاسز کی تعمیر وغیرہ پر خرچ کئے جائیں گے۔