بدھ, جون 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 11, 2023
in خاص خبریں
0
سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ابوظہبی (یواین آئی) غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے پیدا شدہ صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم اورعرب لیگ کے سربراہی اجلاس آج سعودی عرب میں ہو رہے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق عرب رہنما اور ایرانی صدر سعودی دارالحکومت میں ملاقاتوں میں شرکت کریں گے، جس میں اسرائیل کی جنگ کو دیگر ممالک میں تشدد کے پھیلنے سے پہلے ختم کرنے کے مطالبے پر زور دیا جائے گا۔ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، جو سعودی عرب کا اپنا پہلا دورہ کر رہے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں ان کی شرکت متوقع ہے۔عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اسرائیل کی فضائی اور زمینی کارروائیوں میں غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 11ہزار سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں۔امدادی تنظیموں نے غزہ میں سیز فائر کی عالمی درخواستوں میں شامل ہو کر انسانی بنیادوں پر ‘تباہی’ کا انتباہ دیا ہے، جہاں خوراک، پانی اور ادویہ کی قلت ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل حسام ذکی نے رواں ہفتے کہا تھا کہ عرب لیگ کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ عرب جارحیت کو روکنے، فلسطین اور اس کے عوام کی حمایت کرنے، اسرائیلی قبضے کی مذمت کرنے اور اسے اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے بین الاقوامی منظر نامے پر کس طرح آگے بڑھیں گے۔
تاہم فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامک جہاد نے جمعے کو کہا کہ اسے اجلاس سے ’کوئی توقع‘ نہیں۔تنظیم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد الہندی نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس طرح کے اجلاسوں سے اپنی امیدیں وابستہ نہیں کر رہے کیونکہ ہم کئی سالوں سے ان کے نتائج دیکھے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹر نے سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ ’مشترکہ اسلامی عرب سربراہی اجلاس غزہ میں رونما ہونے والے غیر معمولی حالات کے تناظر میں منعقد ہو رہا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ اجلاس فلسطینی غزہ کی پٹی میں رونما ہونے والے غیر معمولی حالات کے ردعمل میں منعقد کیا جائے گا کیونکہ ممالک کو متحد کوششوں اور متحدہ اجتماعی موقف کے ساتھ سامنے آنے کی ضرورت ہے۔‘
بیان کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ سعودی عرب نے مسلسل مقبوضہ علاقوں میں خونریزی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی-افریقی سربراہی اجلاس میں جمعے کو اپنے ابتدائی کلمات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی طرف سے’ غزہ میں اسرائیلی قابض حکام کی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی مذمت‘ کا اعادہ کیا۔

Tags: اسرائیلاسلامی تعاون تنظیمعرب لیگغزہ
ShareTweetSend
Previous Post

اقلیتوں کی بہبود کیلئے آندھراپردیش حکومت پُرعزم : جگن موہن

Next Post

رسول اللّٰہ ﷺ سے کہنا کہ آپ کی امت غزہ میں ہمارے قتل کا تماشہ دیکھتی رہی: فلسطینی بزرگ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
رسول اللّٰہ ﷺ سے کہنا کہ آپ کی امت غزہ میں ہمارے قتل کا تماشہ دیکھتی رہی: فلسطینی بزرگ

رسول اللّٰہ ﷺ سے کہنا کہ آپ کی امت غزہ میں ہمارے قتل کا تماشہ دیکھتی رہی: فلسطینی بزرگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 24, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In