لکھنؤ:قومی ایکتا فو رم کے زیر اہتمام ایک نشست برائے فروغ اردو کے عنوان سے ارشد اعظمی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی ۔نشست کی صدارت ہر دلعزیز بزرگ سیاست داں امیر حیدر (چچا) نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سابق وزیر معید احمد اور مہمان اعزازی کے طور پر واصف فاروقی و ملک زادہ جاوید شریک محفل رہے ۔ نظامت پرویز ملک زادہ جاوید نے کی۔ اس موقع پر قومی ایکتا فورم کے قومی صدر ارشد اعظمی نے اپنے افتتاحی خطاب میں اردو کے فروغ کے لئے اردو سے محبت رکھنے والوں سے اپیل کرتے ہو ئے کہ جس طرح سے اردو اپنا کھوتی جارہی ہے خاص طور سے نئی نسلوں کو اردو سے متعارف کرانا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے اردو کے فروغ کے لئے کم از کم شائقین اردو کو اردو کے اخبارات ضرور پڑھنا چاہئے اور اپنے بچوں کو اردو کی طرف مائل کرنا چاہئے ۔سبھی شرکاء نے اردو کے سلسلے میں گفتگو کی ۔اس موقع پر خصوصی طور سے جمیل دوشی ، رام پرکاش بیخود، سیف بابر ، شہباز طالب ، ہرشت مشرا ، سینئر صحافی عبیداللہ ناصر، ڈاکٹر سلطان شاکر ہاشمی ، عزیز حیدر ، اشفاق احمد اور سماجی کارکن ندیم الدین موجود رہے۔شرکاء حضرات نے فروغ اردو کے تئیں بیداری اور عملی اقدامات کی تجاویز پیش کیں خاص طور پر سوشل میڈیا کو اردو کی بقا اور رسم الخط کی حفاظت کے لئے مثبت استعمال پر زور دیا۔شعراء نے مختلف رنگ و آہنگ کی شاعری سے محفل کو پر کشش بنادیا ۔ آخر میں میزبان ارشد اعظمی کے اظہار تشکر پر تقریب کا اختتام کیاہوا ۔