لکھنؤ:یو پی پریس کلب اور ساہتیہ گندھا کے اشتراک سے 17 واں قافیہ ردیف ، اعزاز و مشاعرہ کا انعقاد یو پی پریس کلب حضرت گنج لکھنؤ میں کیاگیا ۔ جس میں اردو ادب کی دو نامور شخصیات جناب ارون ساگر صاحب ، اور جناب عامر مہندی صاحب کو قافیہ ردیف اعزاز سے نواز گیا۔ مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر سنجے مصرا شوق نے کیا ۔قافیہ ردیف کے کنوینر جناب ہرشت مشرا نے بتایا کہ مشاعرے میں منیش شکلا ، امت ورما ، نواب حسین ، متھیلیش لکھنوی ، پپلو لکھنوی ، سرفراز زاہد ، ڈاکٹر بلونت سنگھ ، ابھی شریشٹھ تیواری ، کیرتی شرما ، پرمود شریواستومحشر گونڈوی ،نوین شکلا ،شیلا میرا ورما نے اپنا کلام پیش کیا اور آخر میں ہرشت مشرا نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔