منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ملک کے 72 مختلف مقامات پر سماجک ادھیکاریتا شیورکا اہتمام

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 27, 2023
in خاص خبریں
0
ملک کے 72 مختلف مقامات پر سماجک ادھیکاریتا شیورکا اہتمام
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے درمیان امدادی آلات کی تقسیم

نئی دہلی (یو این آئی) ملک کے معذور افراد اور بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانے کی ایک کوشش میں حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ملک بھر میں 72 مختلف مقامات پر سماجک ادھیکاریتا شیوروں کا انعقاد کیا۔ ہر کیمپ میں وزیراعظم کے ’’ من کی بات ‘‘ پروگرام کے نشریہ کے ساتھ اس تقریب کے انعقاد کا آغاز ہوا جو قوم کو تحریک دینے والا ایک ذریعہ ہے اور ہندوستان کے کونے کونے سے مختلف آوازوں اور نظریات کو یکجا کرتا ہے۔اس کے بعد سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں اصل تقریب کا افتتاح کیا جو 20 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف مقامات پر براہ راست آن لائن رابطے کا مرکزی مقام تھا ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ وزیراعظم کے منتر’ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس اور سب کا پریاس ‘ پر عمل کرتے ہوئے ان کی وزارت سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور اقتصادی طور پر بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانے کی مختلف مرکزی اسکیموں کو نافذ کررہی ہے تاکہ ان کے لئے ایک قابل رسائی ماحول فراہم کیا جاسکے اور ان کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزارت نے دیویانگ جنوں اور بزرگ شہریوں کے لئے اعلیٰ معیار کی امداد اور امدادی آلات تیار کرنے کے خاطر نئی ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا محکمہ اب مصنوعی اعضاء بنانے کے لئے 3 ڈی اسکیننگ ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور ٹیکم گڑھ اس نئی پہل سے فائدہ اٹھانے والا پہلا ضلع ہے۔ان کیمپوں کا مقصد پہلے سے شناخت کردہ 12814 بزرگ شہریوں کو حکومت ہند کی راشٹریہ وایو شری یوجنا اسکیم کے تحت امدادی آلات تقسیم کرنا ہے۔
ان کیمپوں کے انعقاد کا مقصد بزرگ شہریوں کو بااختیار بنانے اور ان کی بااختیار زندگی کو یقینی بنانے کے خاطر ملک بھر میں ایک جامع سماج کی تعمیر کرنا ہے۔ اس کا مقصد انہیں ایک مفید ، محفوظ اور باوقار زندگی گزارنے میں مدد کرنا ہے۔ آلات کی تقسیم کے ان کیمپوں کا انعقاد حکومت ہند کی سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمے نے مصنوعی اعضا بنانے والی کوآپریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او ) کے اشتراک سے کیا تھا۔ آلات کی تقسیم کے کیمپوں کا یہ سلسلہ مختلف مقامات پر ایک ساتھ منعقد کیا جائے گا ۔تری پورہ کے ڈھلائی میں اس تقریب میں سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزیرمملکت کماری پرتیما بھومک نے شرکت کی۔ یہ تمام کیمپ ٹیکم گڑھ میں پروگرام کے خاص مقام سے آن لائن مربوط تھے۔
مختلف قسم کے امدادی آلات تقسیم کئے گئے جن میں پیروں کی دیکھ بھال کے یونٹ، ریڑھ کی ہڈی کو مدد کرنے والے آلات ، کموڈ والی وھیل چیئر، عینکیں اور نقلی دانت، سلیکان کے کشن ، ایل ایس کی بیلٹ، ٹرائی پوڈ ، گُھٹنے کے آلات اور واکر وغیرہ شامل ہیں۔ ان امدادی آلات کی تقسیم کا مقصد اسکیم ستفادہ کنندگاکو خود کفیل بنانا اور انہیں سماج کے اصل دھارے میں شامل ہونے کے لئے بااختیار بنانا ہے۔

Tags: زرگ شہریسماجک ادھیکاریتا شیورمعذور افراد
ShareTweetSend
Previous Post

خالصتانی-گینگسٹر گٹھ جوڑ کے خلاف این آئی اے کی 50 سے زیادہ مقامات پرچھاپہ ماری

Next Post

این ڈی اے میں جانے سے کچھ مسلم کارکنان پارٹی چھوڑ سکتے ہیں، کماراسوامی کا اعتراف

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
این ڈی اے میں جانے سے کچھ مسلم کارکنان پارٹی چھوڑ سکتے ہیں، کماراسوامی کا اعتراف

این ڈی اے میں جانے سے کچھ مسلم کارکنان پارٹی چھوڑ سکتے ہیں، کماراسوامی کا اعتراف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In