نئی دہلی: جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کا حصہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی لیڈر پارٹی نہیں چھوڑ رہا ہے۔ صحافیوں نے کمار سوامی سے جے ڈی ایس کے مسلم لیڈروں کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں پر سوال کیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اس کے جواب میں انہوں نے کہا، "(پارٹی کو) نقصان کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کوئی بھی استعفیٰ نہیں دے رہا ہے۔”
#WATCH | When asked about reports of Muslim leaders quitting JDS after the party allied with BJP, JDS leader HD Kumaraswamy says, "There is no question of loss…nobody is resigning, some workers may resign" pic.twitter.com/IA2r1JboyQ
— ANI (@ANI) September 27, 2023
تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ کارکن پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ کمارسوامی نے کہا، ’’کچھ کارکن استعفیٰ دے سکتے ہیں۔جے ڈی ایس لیڈر کمارسوامی نے 22 ستمبر کو وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔ اسی دن پارٹی کے این ڈی اے میں شامل ہونے کا اعلان کیا گیا۔اس میٹنگ میں بی جے پی صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔
بعد میں نڈا نے سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دی۔ نڈا نے کہا تھا، "مجھے خوشی ہے کہ جے ڈی ایس نے این ڈی اے کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ان کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔” یاد رہے کہ ماضی میں کرناٹک میں جے ڈی ایس نے کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت چلائی ہے۔ اس وقت کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے۔