جمعہ, نومبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

بورڈ امتحانات میں جامعہ اسلامیہ للبنات دیوبند کی طالبات کی شاندار کامیابی

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 30, 2023
in بزم شمال
0
بورڈ امتحانات میں جامعہ اسلامیہ للبنات دیوبند کی طالبات کی شاندار کامیابی
0
SHARES
120
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ادارہ کے بانی مولانا اسجدمدنی نے دینی ماحول میں عصری علوم کے مشن کو مضبوط بنانے کیا عزم

دیوبند(پریس ریلیز)یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کی کامیابی پر طالبات کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ علم وادب کی بستی دیوبندمیں جدید وقدیم علوم کا سنگم جامعہ اسلامیہ للبنات کی طالبات نے بھی ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ادارہ کے ساتھ اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔ جامعہ للبنات کے چیئرمین وبانی جگرگوشہ شیخ الاسلام مولانا سید اسجد مدنی نے طالبات کی کامیابی پراپنی بے پناہ خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی طالبات کے ساتھ جو برسوں سے محنت کی جارہی ہے وہ اب رنگ لارہی ہے ، اس سال کے بورڈاورانٹرمیڈیٹ کے نتیجہ سے یہ بات واضح ہوگئی کہ اگر مسلم بچیوںکے ساتھ ایماندارانہ طورپر محنت کی جائے تو وہ محنت یقیناکامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے۔ جامعہ کی طالبات نے ہائی اسکول اور انٹر میں پوزیشن لاکر ادارہ کا نام روشن کیاہے اس کے لئے وہ مبارک بادکی مستحق ہے ہم ان سب طالبات کے لئے بہترمستقبل کی تمناکرتے ہیں اورنیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ جامعہ سے تقریباً 22 طالبات نے امتحان میں شرکت کرتے ہوئے 90 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کئے اور فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اگر ان بچیوں کی مضامین پر نظر ڈالی جائے تو سائنس، میتھ، ہوم سائنس، انگلش اور ایس ایس ٹی میں 97فیصد تک نمبرات حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر کے امتحان میں 13طالبات نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے۔ فزکس، کیمسٹری اور انگلش میں 84 فیصد تک نمبرات حاصل کئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا مقصد دینی ماحول میں طالبات کو عصری علوم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے اور اس مقصد میں الحمدللہ ہم کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صالح معاشرہ کی ترقی کی بنیاد تعلیم پرہی موقوف ہے، جب تک تعلیم نسواں پرخاص توجہ نہیں دی جائے گی ہم ایک آئیڈیل معاشرہ کو تشکیل دینے میں پورے طورپر کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ مولانا اسجد مدنی نے کہا کہ نسل نو کو خاص کر بچیوںکی اگرشروع سے ہی دینی ماحول میںپروان چڑھایاجائے تو اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارہ کی طالبہ سلامہ، بریرہ، کریمہ، شکیبہ، صوفیہ، اریبہ، جیا سندس، سمیہ، صدف، حذیفہ، زینب، صحیفہ ناز، مصباح، زویا، مریم، ادیبہ، عائشہ، فائزہ، حمیرہ، طوبیٰ، ثنا، مبشرہ نے ہائی اسکول میں اور سعدیہ، علمہ، تسمیہ، صدف ثانیہ، اریبہ یاسمین، فضالہ مدنی، آرا، مدیحہ خان، مہک، نسترن، سمیہ، عافیہ اور صدف نے انٹر میڈیٹ میں پوزیشن حاصل کی جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے بچیوںکے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کو اپنا مقصد حیات طے کرکے آگے بڑھانے میں ان کی مدد کرنی چاہئے، اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے طالبات کے اندر اعتماد پیدا کرکے مصمم ارادہ کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں، اس موقع پر مولانا افضل، ظفر عثمانی اورجامعہ کے دیگر عملہ نے بھی طالبات کی اس کامیابی پراپنی خوشی کااظہارکیا اور اپنی نیک خواہشات پیش کئے۔

Tags: بورڈ امتحاناتجامعہ اسلامیہ للبناتدیوبند
ShareTweetSend
Previous Post

سہسرام کے ​​فساد معاملہ میں بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کی گرفتار

Next Post

کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بننا طے: شکیل خان

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بننا طے: شکیل خان

کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بننا طے: شکیل خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

نومبر 23, 2025
بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 23, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In