پٹنہ(پریس ریلیز)ڈاکٹر شکیل احمد خان نے کہا ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بننا طے ہے۔ وہ کرناٹک کے کولا ر اسمبلی حلقہ میں لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کرناٹک کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بہار سے آیا ہوں اور بہار کا تحفہ لایا ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں لوگوں کےچہرے کو دیکھنے کے بعد انہیں یہ یقین ہوگیا ہے کہعوام نے ملک کی اس جنوبی ریاست سے بی جےپی کو اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کانگریس کےسینئر لیڈر اور کدوا سے ایم ایل اے ڈاکٹر شکیل خان نے کرناٹک کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جے ڈی ایس سے بھی ہوشیار رہیں کیونکہ اس کے لیڈروں کا بی جےپی میں جانے کا ریکارڈ رہا ہے۔انہوں نےکہا کہ بہار کی طرح کرناٹک بھی منافرت پھیلانے والوں کو اقتدار سے باہرکرے گا۔