ہفتہ, مارچ 21, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں دلچسپ

ہندوستانی شہری سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی گرفتار

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 24, 2023
in دلچسپ
0
ہندوستانی شہری سے شادی کرنے والی پاکستانی لڑکی گرفتار
0
SHARES
83
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):)شہر بنگلورو میں پولیس نے پیر کے روز ایک 19 سالہ پاکستانی خاتون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے نیپال گئیں اور وہاں سے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئی تھیں۔ پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خاتون کی شناخت اقرا جیوانی کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنا نام بدل کر راوا یادو رکھ لیا ہے۔ ا س کے شوہر 26 سالہ ملائم سنگھ یادو جس کا تعلق اتر پردیش سے ہے، کو بھی جیوانی کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں ریاستی خفیہ ایجیینسیوں کو یہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ہوئیں کہ ایک پاکستانی شہری درست دستاویزات کے بغیر ہندوستان میں داخل ہوا ہے اور وہ بنگلورو میں مقیم ہے۔ ریاستی خفیہ ایجیینسیاں اس وقت حرکت میں آئیں جب مبینہ طور پر جیوانی پاکستان میں اپنے رشتے داروں سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ بنگلور کے اس متعلقہ تھانے کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایس گریش نے بی بی سی کو اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جیوانی حیدرآباد (پاکستان) سے کراچی فلائیٹ سے آئی، وہاں سے دبئی گئی اورپھر وہاں سے کھٹمنڈو تک کا سفر کیا۔
افسر نے بتایا کہ اسے لانے کے لیے ’یادو کھٹمنڈو گیا اور اسے ہندوستان لے کر آگیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یادو نے ہی ان کے سفر کے لیے آن لائن ٹکٹس بک کیے تھے۔
اتنا طویل سفر عام طور پر کافی مہنگا ہوتا ہے۔ افسر نے بتایا کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انھوں نے یہ رقم کہاں سے اور کیسے حاصل کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس جیوانی کے پسِ منظر کی تصدیق کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ’آیا وہ جاسوسی کے مقصد سے تو نہیں آئیں ہیں۔‘
پولیس افسر نے کہا کہ وہ ابھی تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے کیونکہ تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق لڈو کے شوقین یادو کی جیوانی سے ملاقات ایک موبائل گیمنگ ایپلی کیشن پر ہوئی اور ان دونوں کو محبت ہو گئی۔ یادو کو معلوم نہیں تھا کہ جیوانی پاکستان سے ہے۔ بعد میں جب انھیں معلوم ہوا کہ وہ پڑوسی ملک میں حیدرآباد سے ہے تو اسے نیپال کے شہر کھٹمنڈو آنے کو کہا، جہاں ہندو رسومات کے مطابق دونوں نے شادی کی۔ شادی کے بعد وہ دونوں سرحد عبور کر کے ریاست بہار پہنچے۔
گذشتہ سال 28 ستمبر کو یادو جیوانی کے ساتھ جنوبی ہند کیں ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو واپس آیا، جہاں وہ کرائے پر رہتا تھا اور سات سال سے ایک سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔
اس کے مکان مالک گووندا ریڈی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یادو نے جیوانی کے نام کا آدھار کارڈ بھی بنوا دیا تھا۔
پولیس نے کہا ہے کہ فارینرز ایکٹ اور آئی پی سی کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جیوانی کو بنگلورو میں ’فارینرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آف آر آر او) کے سامنے پیش کیا گیا جہاں پر لمبے وقت کے لیے ملک میں مقیم غیر ملکی کو دو ہفتے کے اندر اپنی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہے۔پولیس افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ایک بار جب مناسب طریقہ کار مکمل ہو جائے گا، تو اسے پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔‘

Tags: اقرا جیوانیپاکستانیلڑکینیپال
ShareTweetSend
Previous Post

سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے: راہل

Next Post

240 پاکستانی زائرین کی عرس میں شرکت کیلئے اجمیر شریف آمد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
240 پاکستانی زائرین کی عرس میں شرکت کیلئے اجمیر شریف آمد

240 پاکستانی زائرین کی عرس میں شرکت کیلئے اجمیر شریف آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In